چارسدہ میں بچی سے زیادتی اور قتل کے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے . کامران بنگش

کے پی پولیس نے بلائنڈ کیس کو ایک ہفتے کے اندر اندر اسے حل کردیا. وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا ہ کے معاون خصوصی کی گفتگو

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر اکتوبر 14:15

چارسدہ میں بچی سے زیادتی اور قتل کے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے . کامران ..
چارسدہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 اکتوبر ۔2020ء) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا حکومت کے معاون خصوصی کامران بنگش نے اعلان کیا ہے کہ چارسدہ میں بچی سے زیادتی اور قتل کے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے چارسدہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کامران بنگش کا کہنا تھا کہ بچی کے قتل کا کیس بلائنڈ کیس تھا تاہم کے پی پولیس نے ایک ہفتے کے اندر اندر اسے حل کردیا.

انہوں نے کہاکہ اس کیس کی نگرانی وزیر اعلیٰ خود کر رہے تھے، ہم نے وعدہ کیا تھا کہ بہت جلد مجرم کو پکڑ لیں گے اور اپنا وعدہ پورا کیا ہے‘انہوں نے کہا کہ اس واقعے پر شدید رنج و غم ہے تاہم پولیس کی کارکردگی قابل تحسین ہے.

(جاری ہے)

عدالت میں ملزم کے خلاف مقدمے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہماری استغاثہ کی ٹیم بھی کام کر رہی ہے اور دیگر تکنیکی تفصیلات و شواہد بھی اکٹھے کیے جاچکے ہیں‘کامران بنگش نے بتایا کہ چارسدہ میں اس طرح کے 15 کیسز رپورٹ ہوئے اور ان تمام کیسز کے تمام 15 ملزمان اس وقت سلاخوں کے پیچھے ہیں جس سے یہ پیغام جاتا ہے بچوں سے زیادتی میں ملوث کوئی بھی ملزم قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتا.

اس موقع پر صوبائی وزیر قانون سلطان محمد نے کہا کہ اس واقعے پر حکومت کے جذبات بھی وہی ہیں جو عوام کے ہیں انہوں نے کہا کہ بطور حکومت یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لیے اقدامات کرے اور مجرمان کو پکڑ کر انہیں کیفر کردار تک پہنچائیں.                                                                                                       

چار سدہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments