زینب قتل کیس، چارسدہ پولیس نے مرکزی ملزم کو میڈیا کے سامنے پیش کردیا

ملزم زینب کے گھر کے قریب رہتا تھا جس نے گھاس کاٹنے والے آلہ سے قتل کیا، ڈی پی او چارسدہ

پیر 12 اکتوبر 2020 17:06

زینب قتل کیس، چارسدہ پولیس نے مرکزی ملزم کو میڈیا کے سامنے پیش کردیا
چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2020ء) پولیس نے زینب قتل کیس کے مرکزی ملزم کو میڈیا کے سامنے پیش کردیا۔چارسدہ میں اغوا اور پھر زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی ڈھائی سالہ ننھی بچی زینب قتل کیس کے مرکزی ملزم کو میڈیا کے سامنے پیش کردیا گیا، اس موقع پر پریس کانفرنس کے دوران ڈی پی او چارسدہ نے بتایا کہ ملزم کی شناخت لعل محمد کے نام سے ہوئی، ملزم زینب کے گھر کے قریب رہتا تھا جس نے بچی کو اٹھا کر کھیتوں میں لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا اور گھاس کاٹنے والے آلہ سے قتل کیا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او چارسدہ نے کہا کہ ملزم لعل محمد کے گھر میں صرف بوڑھی ماں ہے اور وہ کوئی کام بھی نہیں کرتا ، ملزم لعل محمد جنسی ادویات بھی استعمال کرتا ہے اور اس کے موبائل فون سے غیر اخلاقی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے 400 گھروں کی پروفائلنگ کی گئی اور 350 افراد کو حراست میں لیا گیا ۔ اواضح رہے کہ گزشتہ دنوں چارسدہ میں ڈھائی سالہ بچی زینب کو پہلے اغوا کیا گیا اور پھر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد پیٹ اور سینہ چھری سے کاٹ کر بہیمانہ طور پر قتل کردیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

چار سدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں