شبقدر میں 17 سالہ نوجوان کے قتل کا ڈراپ سین

ملزمان اور مقتول ایک دوسرے کو جانتے تھے ایک جگہ پر نشہ کے لئے اکٹھے ہوئے تھے

منگل دسمبر 17:59

شبقدر میں 17 سالہ نوجوان کے قتل کا ڈراپ سین
چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 دسمبر2020ء) شبقدر پولیس کی کامیاب کاروائی۔17 سالہ نوجوان کے قتل ڈراپ سین۔ملزمان اور مقتول ایک دوسرے کو جانتے تھے ایک جگہ پر نشہ کے لئے اکٹھے ہوئے تھے ملزمان نے ایک کے ساتھ بدفعلی کی دوسرے کے ساتھ بھی بد فعلی کرنے کی کوشش کر رہے تھے اس دوران آپس میں لڑائی جھگڑا ہوا اور مقتول کو اسلحہ آتشین سے قتل کیا۔

پولیس نے دونوں ملزمان تک رسائی حاصل کرتے ہوئے گرفتار کیا۔دوران انٹاروگیشن ملزمان کا اعتراف جرم ۔ مزید تفتیش جاری۔ (ایس ایچ او تھانہ شبقدرجوہر شید خان )
تفصیلات کے مطابق کیجولٹی ہسپتال شبقدر میں شیر زمان ولد گلاب الدین ساکن مٹہ ارباپان نے رپورٹ درج کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ میرا 17 سالہ بیٹا صبیح اللہ گزشتہ رات نماز عشاءکے لئے گھر سے نکلا تھااور واپس نہیں آیا، صبح معلوم ہواکہ کسی نامعلوم ملزمان نے میرے بیٹے کواسلحہ آتش سے قتل کیا ہے۔

(جاری ہے)

تھانہ شبقدر میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ افسوسناک واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او چارسدہ محمد شعیب خان نے ایس پی انوسٹی گیشن درویش خان کی سربراہی میں ڈی ایس پی شبقدر فاروق زمان خان، ایس ایچ او تھانہ شبقدر جوہر شید خان اور انوسٹی گیشن افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر ملزمان کی گرفتاری اور اصل حقائق منظر عام لانے کا ٹاسک حوالہ کیا۔

تفتیشی ٹیم نے مختلف زایوں پر تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے مقتول کے دوست محب اللہ ولد الف خان شامل تفتیش کیا، دوران انٹاروگیشن محب اللہ نے واقعات کے حوالے سے تمام حقائق اگل دیئے ۔ محب اللہ نے پولیس کو بیان دیا کہ واقعہ کے روزمقتول صبیح اللہ ،ملزمان وصیف ولد اعظیم اللہ اور تحمید ولد الف خان ساکنان مٹہ ارباپان ہم سب نشہ کے لئے اکٹھے بیٹھے تھے ، ملزمان نے میرے ساتھ بدفعلی کی اور مقتول صبیح اللہ کے ساتھ بھی بدفعلی کی کوشش کر رہے تھے۔

جس پر ملزمان اور مقتول کا آپس میں لڑائی جھگڑا شروع ہو املزمان نے انہیں اسلحہ آتشین سے قتل کر دیا۔جس پر تفتیشی ٹیم نے ملزمان کے ٹھکانے پر چھاپہ لگا کر دونوں ملزمان کو گرفتار کیا۔دوران انٹاروگیشن ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔مزید دوسری اہم کاروائی کے دوران ایس ایچ او تھانہ شبقدر جوہر شید خان نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے منشیات کے مکروہ دھندہ میں ملوث 2منشیات فروش کو گرفتار کیا۔ گرفتار منشیات فروش کے قبضہ سے 2410گرام چرس برآمد کیا گیا۔

چار سدہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments