چیئر مین سینٹ کی وفد کے ہمراہ اسفند یار ولی کی رہائش گاہ پر آمد ، والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت

ہفتہ مئی 15:36

چیئر مین سینٹ کی وفد کے ہمراہ اسفند یار ولی کی رہائش گاہ پر آمد ، والدہ ..
چار سدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2021ء) چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی اور سینیٹرز کے وفد کے ہمراہ چارسدہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی کی رہائش گاہ پر انکی والدہ سینئر پارلیمنٹرین بیگم نسیم ولی کی وفات پر اظہار تعزیتن کیا وفد میں سینیٹرز سجادحسین طوری،نصیب اللہ بازئی، محمد طلحہ محمود، دلاور خان بیرسٹر سیف ، ذیشان خانزادہ ،ل ، مشاہد حسین سید، جاوید عباسی ، عبد القادر خان ، سرفرازن بگٹی ، عمر فاروق ، ہدایت اللہ خان ، ہلال الرحمن، ایوب آفریدی، شبلی فراز بھی ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

چیئر مین سینٹ نے کہاکہ اللہ مرحومہ کے لواحقین کو صبر جمیل عطائ فرمائے،بیگم نسیم ولی خان ایک عظیم خاتون تھیں۔ انہوںنے کہاکہ انکی سیاسی و سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ بیگم نسیم ولی خان نے جمہوریت اور جمہوری رویوں کے فروغ کے لئے کوششیں کیں۔ انہوںنے کہاکہ خواتین کے حقوق اور آئین اور قانون کی بالادستی کے لیے عملی طور پر جدوجہد کی۔ چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی نے کچھ وقت غمزدہ خاندان کے ساتھ گزارا اور مرحومہ کی مغفرت کیلئے دعا کی۔ وفد میں شامل ارکان نے بھی مرحومہ بیگم نسیم ولی خان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا

چار سدہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments