’’پہلی بار ایک وفد اسرائیل گیا ہے ، یہ اب اسرائیل کو بھی تسلیم کرنےجا رہے ہیں‘‘

پی ٹی وی کا ایک تنخواہ دار شخص بھی وفد میں شامل تھا، سابق وزیراعظم عمران خان کا پی ٹی آئی کے ورکز کنونشن سے خطاب میں دعویٰ

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری اتوار 29 مئی 2022 19:14

’’پہلی بار ایک وفد اسرائیل گیا ہے ، یہ اب اسرائیل کو بھی تسلیم کرنےجا رہے ہیں‘‘
چارسدہ(اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 29مئی 2022) یہ اب اسرائیل کو بھی تسلیم کرنےجا رہے ہیں، پہلی بار ایک وفد اسرائیل گیا ہے پی ٹی وی کا ایک تنخواہ دار شخص بھی وفد میں شامل تھا، سابق وزیراعظم عمران خان کا پی ٹی آئی کے ورکز کنونشن سے خطاب میں دعویٰ۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یہ اب اسرائیل کو بھی تسلیم کرنےجا رہے ہیں پہلی بار ایک وفد اسرائیل گیا ہے پی ٹی وی کا ایک تنخواہ دار شخص بھی وفد میں شامل تھا۔

چارسدہ میں پی ٹی آئی کے ورکز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ حقیقی آزادی کی جدوجہد کو جہاد سمجھتےہیں اب ہم نےسب دیکھ لیاہےکہ کس طرح تیاری کر کےآنا ہے ہم پر تشدد کرنے والوں کی ایک ایک تصویر میری آنکھوں کےسامنےہے راناثنااللہ اورنہ یہ پولیس والے بچیں گےجنہون نےعوام پر تشدد کیا۔

(جاری ہے)

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستان بنا تھا تو ایک نعرہ تھاپاکستان کامطلب کیالاالہ اللہ، کسی صورت چوروں اور امریکی غلاموں کوقبول نہیں کریں گےچوروں کےخلاف حقیقی آزادی کی جنگ لڑنے کیلئے نکلے ہوئےہیں قوم جب آزادی کیلئےکھڑی ہوتی ہےتوہ وہ جہادہے ہماراکارکن علی شاہ، لاہور سے فیصل آزادی کی جنگ میں شہیدہوئےجب تک زندہ ہوں اپنی جدوجہداورجہادنہیں چھوڑوں گا۔

انہوں نے کہا کہ اب جب ہم نکلیں گےاس کےسامنےکوئی رکاوٹ سامنےنہیں آسکےگی سپریم کورٹ پرامن احتجاج کے حق کیلئےجا رہے ہیں امپورٹڈحکومت جان لو،ہم تمہیں کبھی تسلیم نہیں کریں گے امپورٹڈحکومت نےپٹرول اورفضل الرحمان کی قیمت بڑھادی ہے آئی ایم ایف سےحکم ملا امپورٹڈ نے قیمتیں بڑھا دیں۔

چار سدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں