تین بزدلوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کر کے جیلوں میں ڈلوائیں گے، عمران خان

رانا ثنا اللہ، شہباز شریف اور حمزہ شہباز سن لو! قوم تمہیں معاف نہیں کریگی، عمران خان کا ورکرز کنونشن سے خطاب میں اعلان

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری اتوار 29 مئی 2022 20:37

تین بزدلوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کر کے جیلوں میں ڈلوائیں گے، عمران خان
چارسدہ(اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 29مئی 2022) رانا ثنا اللہ، شہباز شریف اور حمزہ شہباز سن لو! قوم تمہیں معاف نہیں کریگی، تین بزدلوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کر کے جیلوں میں ڈلوائیں گے، عمران خان کا ورکرز کنونشن سے خطاب میں اعلان۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے اوپر چوروں کی حکومت مسلط کی گئی، ہم کسی صورت ان چوروں اور امریکی غلاموں کو قبول نہیں کریں گے، ہم ان چوروں کے خلاف پاکستان کی حقیقی آزادی کی جنگ لڑنے نکلے ہوئے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کے زیر اہتمام منعقدہ ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ جب قوم اپنی آزادی کیلئے کھڑی ہوتی ہے تو وہ جہاد ہوتا ہے، ہمارا جو کارکن شہید ہوا اس کا بڑا اونچا رتبہ ہے، وہ آزادی کیلئے نکلا تھا، جب تک زندہ ہوں ان چوروں کے خلاف جدوجہد کروں گا اور جہاد ختم نہیں کرونگا، ساری قوم کو تیار کر رہا ہوں، اب جب میں کال دوں گا پوری تیاری رکھیں۔

(جاری ہے)

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کہہ دیا تھا پرامن احتجاج ہمارا جمہوری حق تھا، رانا ثنا اللہ، شہباز شریف اور حمزہ شہباز سن لو قوم تمہیں معاف نہیں کریگی، ہم عدالتوں میں جائیں گے، ان پر کیس کریں گے،ولیس نے رات کے وقت گھروں میں جا کرعورتوں کو پکڑا، پولیس کے ساتھ لیڈی پولیس موجود نہیں تھی، یاسمین راشد کو گاڑی سے نکالا گیا، عورتوں اور بچوں پر شیل استعمال کئے گئے۔

عمران خان نے کہا کہ تم تین بزدلوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کر کے جیلوں میں ڈلوائیں گے، جو اب ہم نکلیں گے تو کوئی رکاوٹ اس کے سامنے نہیں کھڑی ہو گی، پہلے ہم سپریم کورٹ جا رہے ہیں، فیصلے کے مطابق پلان بنائیں گے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے، ہم بھرپور تیاری کر کے نکلیں گے، ہمیں حق نہ دیا گیا تو ہم حق چھین کر لیں گے۔

ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یہ ہر وہ کام کریں گے جو امریکہ سے حکم آئے گا، یہ کشمیریوں کو بیچیں گے، ہندوستان سے سمجھوتہ کریں گے، یہ اسرائیل کو قبول کرنے جا رہے ہیں،یہ وہ لوگ ہیں جو 22 کروڑ باشعور قوم کو غلام بنانے جا رہے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ آپ سب تیاری کریں میں بھی تیاری کر رہا ہوں، انہوں نے آنسو گیس کے 35 ہزار شیل چلائے، اس کے باوجود لوگ نکلے، ان کو پتہ چل جانا چاہیے یہ وہ قوم نہیں جو آنسو گیس سے ڈر جائے گی، امریکی غلاموں نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھائیں۔

چار سدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں