چارسدہ پولیس کی ماہ فروری میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں،353مجرمان اشتہاری80مشتبہ افراد گرفتارکئے گئے

جمعہ 6 مارچ 2020 16:26

چارسدہ پولیس کی ماہ فروری میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں،353مجرمان اشتہاری80مشتبہ افراد گرفتارکئے گئے
چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2020ء) پولیس کی جانب سے ماہ فروری میں سماج دٴْشمن عناصر کے خلاف جاری بھر پور کاروائیوں کے دوران سنگین مقدمات قتل،اقدام قتل،ڈکیتی اور راہزنی میں مطلوب 353 مجرمان اشتہاریوں سمیت 80مشتبہ افراد گرفتارکیے گئے۔حساس اور اہم مقامات پر سیکیورٹی اقدامات۔نیشنل ایکشن پلان میں پیش رفت کرتے ہوئے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیوں میں خطرناک اسلحہ اور منشیات برآمد۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او چارسدہ عرفان اللہ خان کی واضح احکامات پر ضلع بھر میں سماج دٴْشمن عناصر کے خلاف جاری بھر پور کاروائیوں کے دوران سیکیورٹی فورسز کو مختلف مقدمات میں مطلوب 317 خطرناک مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیاگیا۔ گرفتار اشتہاریوں کے قبضہ سے 3رائفل،18بندوق،263پستول،15کلاشنکوف،1کالاکوف،4572کارتوس،3ڈائنامائیٹ اور 6گز سیفٹی فیوز بھی برآمد کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

جرائم پیشہ افرادکے خلاف پولیس کے اسپیشل دستوں کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر نیشنل ایکش پلان کے تحت 29سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کے دوران 36اشتہاری سمیت 80مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 12ایس ایم جی،ایک کالاکوف،15شارٹ گن،4بندوق، 154پستول،2814کارتوس جبکہ نوجوان نسل کو نشے کی لت میں مبتلا کرنے والے منشیات فروشوں اور ڈرگ سمگلروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 112کلوگرام چرس،7.127 کلوگرام ہیروئن، 3.770کلوگرام آئس اور 17بوتل شراب کی بوتلیں برآمد کرلی گئی۔

ڈی پی اوچارسدہ عرنان اللہ خان نے کہا کہ معاشرئے میں امن وامان کے قیام کے لیے جرائم پیشہ افراد کے خلاف انٹیلی جنس بنیادوں پر جامع اور بھر پور کاروائی کر رہے ہیں۔عوام الناس کی جان ومال کے تحفظ اور مسائل کے فوری حل کے لیے کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دئے رہے ہیں۔عوام الناس کے تعاؤن کی بدولت جرائم کا خاتمہ ممکن بناکر دم لیں گے۔

چار سدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں