چارسدہ پولیس کی کارروائی،بیٹے کوقتل کرنے والا اشتہاری باپ گرفتار

جمعہ نومبر 12:37

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 نومبر2020ء) خانمائی چارسدہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بیٹے کوقتل کرنے والاسنگدل باپ کوگرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی سرڈھیری محمد ریاض خان نے خفیہ اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ خانمائی جاوید خان کے ہمراہ اشتہاری کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا جس کے دوران ثانی گل ولد ملک آمان سکنہ زرفروش کوٹھے کوگرفتاکرلیا۔واضح رہے کہ ملزم  5سال قبل زبانی تکرار پر پولیس اسٹیشن کالوخان کی حدود میں اپنے بیٹے کو بے دردی سے قتل کرکے فرار ہوگیاتھا۔ملزم کو مزید کارروائی کیلئے تھانہ کالوخان منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

چار سدہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments