دہشت گردی جیسے ناسور کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے ،ْ شہر یار آفریدی

پاکستان کی خوشحالی و استحکام کے لئے تمام ادارے متحد ہیں‘ پاکستانی قوم کو ایف سی کے جوانوں پر فخر ہے ،ْوزیر مملکت کا خطاب

اتوار 16 ستمبر 2018 17:50

چار سدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2018ء) وزیر مملکت شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ دہشت گردی جیسے ناسور کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے ،ْ پاکستان کی خوشحالی و استحکام کے لئے تمام ادارے متحد ہیں‘ پاکستانی قوم کو ایف سی کے جوانوں پر فخر ہے ۔ فرنٹئیر کانسٹیبلری کی پاسنگ آئوٹ پریڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت شہریار آفریدی نے کہا کہ ریکروٹس کا جذبہ دیکھ کر فخر محسوس کررہا ہوں ،ْ وزیراعظم عمران خان تبدیلی کے ایجنڈے پر یقین رکھتے ہیں ان کی اولین ترجیح ام و امان میں بہتری ہے۔

انہوںنے کہاکہ اداروں نے امن کی خاطر قربانیاں دیں ،ْامن برقرار رکھنے کے لئے ایف سی کا کردار اہم ہے۔ انہوںنے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف کامیابی حاصل کرچکے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ سکیورٹی فورسز، فرنٹئر کانسٹیبلری اور پولیس نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں گرانقدر قربانیاں دیں۔وزیر مملکت نے کہا کہ فرنٹئر کانسٹیبلری کو جدید خطوط پراستوار کرنے کیلئے سائنٹفک اور اعلی درجے کی پیشہ وارانہ ٹریننگ کیلئے اقدامات کئے جائیں گے، انھوں نے اقوام متحدہ اور پاکستان بھر میں ایف سی کی شاندار خدمات کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ ڈیم فنڈ کے لئے آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی پاور لفٹر مریم نسیم میدان میں ہیں ۔اس موقع پر مریم نسیم نے کہا کہ اوورسیز اور پاکستان میں رہنے والے تمام پاکستانی مدد کریں ڈیم فنڈ میں وزیراعظم عمران خان کا ساتھ دیں۔ ایف سی کی پاسنگ آئوٹ پریڈ میں ایک ہزار سے زائد ریکروٹس نے شرکت کی۔

چار سدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں