چارسدہ پولیس نے ستمبر میں مختلف کاروائیوں کے دوران 110خطرناک اشتہاریوں سمیت 156 مشتبہ افرادکو گرفتارکیا

منگل 9 اکتوبر 2018 15:27

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2018ء) ڈی پی او چارسدہ عرفان اللہ خان نے کہاہے کہ ستمبر میں مختلف کاروائیوں کے دوران 110خطرناک اشتہاری سمیت 156 مشتبہ افرادکو گرفتارکیاگیااور جرائم کی روک تھام کیلئے انسدادی کاروائی میں 1038 افراد کو پابند سلاسل کیا گیا ہے‘انہوں نے کہاکہ چارسدہ ہوائی فائرنگ کے خلاف کارروائی میں 32 افراد کو گرفتار کرکے ایف آئی ار درج کی گئی‘انہوں نے کہاکہ غیر قانونی رہائش پذیروں کے خلاف کاروائی میں 39 افراد کو گرفتار کرکے 10RRBAکے تخت مقدمات درج رجسٹر کئے گئے ہے‘ڈی پی او بتایاکہ ماہ ستمبر میں گرفتار افراد کے قبضہ سی127کلو چرس،45کلو افیون، 5کلو ہروئین، 22گرام ائس،4دستی بم،10کلاشنگوف،ایک کالاکوف،7رائفل، 13بندوق، 247پستول،240عددمختلف نوعیت کا اسلحہ اور7598عدد کارتوس برآمد کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

چار سدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں