چا رسدہ کی مقامی شہریوں اور مقامی تنظیموںکے نمائندگان کی ایک روزہ تربیتی ورکشاپ

جمعہ 26 اکتوبر 2018 22:36

چارسدہ۔26 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2018ء) سینٹر فار پیس اینڈ ڈولپمینٹ انیشیئٹوز اور سائبا ن ڈ و یلپمنٹ آر گنا ئز شن کی جانب سے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں چا رسدہ کی مقامی شہریوں اور مقامی تنظیموںکے نمائندگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس ورکشاپ کا انعقاد یورپی یونین کے پرا جیکٹ" ترقی یافتہ پاکستان کے لیے جمہوری مقامی طرز ِحکمرانی" کے تحت کیا گیا،جس میں سینٹر فار پیس اینڈ ڈولپمینٹ انیشیئٹو(سی پی ڈی آئی ) اور فریڈرک نو من فائونڈیشن (ایف اینڈ ایف ) باہمی شراکت دار ہیں۔

سی پی ڈی آئی کے صوبائی کو آرڈ ینیٹرشمس الہادی،پراجیکٹ کو آرڈ ینیٹر جمشید طارق اورسائبا ن ڈ و یلپمنٹ آر گنا ئز شن کے ایگز یکٹو ڈائر یکٹر محمد عارف نے بتایاکہ اس تربیتی ورکشاپ کا مقصد شرکاء کو لیڈرشپ اور ایڈوکیسی کے حوالے سے مناسب آگاہی فراہم کرنا تھی تاکہ اچھی طرزِ حکمرانی کی اقدار کو فروغ دینے اور مقامی حکومتوں کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے ان کی مہارتوں میں اضافہ کر کے ان سے استفادہ حاصل کیا جاسکے۔

(جاری ہے)

جمشید طارق کا مزید کہناتھا کہ گزشتہ برس بھی یہ ورکشاپ منعقد کی گئی تھی ،تا ہم اس سال دوبارہ ڈسٹرکٹ انٹرسٹ گروپ میں شامل ہونے والے نئے ممبرا ن کی شعوری آگا ہی کیلئے اس ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا ہے تا کہ وہ عوامی سہولیات کے معیار کو بہتر بنانے اور شہریوں کی ترقی پر کام کرنے کے لیے اس پراجیکٹ کی مختلف سرگرمیوں میں با مقصدانداز میں حصہ لے سکیں۔

متعلقہ عنوان :

چار سدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں