وزیر اعظم سٹیزن پورٹل سسٹم کے ذریعے عوام کو ان کے دہلیز پر انصاف مل رہا ہے ،ْوزیر پارلیمانی علی محمد خان

جمعہ جنوری 23:46

چار سدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جنوری2019ء) وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم سٹیزن پورٹل سسٹم کے ذریعے عوام کو ان کے دہلیز پر انصاف مل رہا ہی،ْ جمہوری نظام میں پارلیمنٹ کا بنیادی کردار ہو تا ہے۔ وہ جمعہ کو ڈپٹی کمشنر چارسدہ کے دفتر میں وزیر اعظم پاکستان سٹیزن پورٹل کے شکایت کنند گان سے بالمشافہ ملاقات اور شکایات حل کرنے کے بعد چارسدہ پریس کلب کے صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے ۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چارسدہ عدیل شاہ ، ڈی پی او چارسدہ عرفان اللہ خان اور دیگر ضلعی افسران بھی موجود تھے ۔ وفاقی وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ جب پارلیمان مضبوط ہو گی تو جمہوری نظام ڈیلیور کریگا۔ تحریک انصاف نے روز اول سے پارلیمنٹ کو بہتر طریقے سے چلانے کی کوشش کی ہے۔

(جاری ہے)

سپیکر اسد قیصر کے بیرون ملک دورے سے واپسی پر باقی ماندہ پارلیمانی کمیٹیاں بن جائیگی اور امید ہے کہ پارلیمان کا ماحول آہستہ آہستہ بہتر ہو جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف اور آصف زرداری پر کرپشن کے سنگین الزامات ہیں اسلئے ان کی چیخ و پکار فطری امر ہے۔ اپوزیشن کی جانب سے سخت باتیں ہونگی لیکن ہم نے برداشت کرنا ہے۔ نیب کی تحقیقات پر عمران خان اثرانداز نہیں ہونگی۔ زیادہ تر نیب کے کیسز نواز دور میں بنے۔ نیب چیئرمین نواز حکومت نے تعینات کیا ہے جس میں پیپلز پارٹی کی مشاورت شامل تھی ۔

عمران خان انتقامی سیاست کرتے ہیں اور نہ اس پر یقین رکھتے ہیں۔آئین سے مبرا کام کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ملک کو آئین کے مطابق چلانا چاہیے۔ میاں صاحب سے سوال بنتا ہے کہ مشرف کا نام ای سی ایل سے کیوں نکالا ہے۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ معاشی حالات کچھ زیادہ ٹھیک نہیں مگر یہ بھی درست ہے کہ موجودہ حکومت کو پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ سے ساری مصیبتیں ورثے میں ملی ہے اور ہم یہ بوجھ کسی اور کے کندھے پر ڈالنے کی بجائے اسے حل کرنے کی کو شش میں ہے ۔

معاشی بحران نواز اور زرداری کی غلط حکمرانی کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مدت پورا کریگی تو کسی ملک سے قرضے کی ضرورت نہیں پڑیگی۔اگر پاکستان کو نہ لوٹا جاتا تو عمران خان آج چین کی بانسری بجاتے۔ آئین سے مبرا کوئی بھی نہیں اور نہ کسی کو آئین کی خلاف ورزی کا اختیار ہے۔بقہ حکومتوں کو مسائل کی ذمہ دار قرار دینے کی بجائے موجودہ حکومت تمام مسائل خوش اسلوبی سے حل کر رہی ہے ۔معاشی صورتحال بہت جلد بہتر ہو جائیگی۔

چار سدہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments