چارسدہ ،مکان کی بوسید چھت گرنے سے دو خواتین اور دو بچے جاں بحق ، بچہ زخمی

منگل 7 مئی 2019 19:38

چار سدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2019ء) چارسدہ کی تحصیل تنگی میں مکان کی بوسید چھت گرنے سے دو خواتین اور دو بچے جاں بحق جبکہ ایک بچہ زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق چھت گرنے کا واقعہ تحصیل تنگی کے علاقہ باڑی بند میں پیش آیا، جہاں مکان کی چھت گرنے سے ماں اور ان کے دو بچوں سمیت ایک بزرگ خاتون جاں بحق ہوگئی ، ایک بچی زخمی حالت میں ملبے نکال لیا گیا۔ذرائع کے مطابق اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمی بچی اور چاروں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ۔مقامی افراد کے مطابق کمرے کی چھت انتہائی بوسیدہ تھی جس وجہ سے حادثہ پیش آیا۔

متعلقہ عنوان :

چار سدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں