چارسدہ ،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 سگے بھائی جاں بحق

ورثاء کا لاشیں چوک میں رکھ کر احتجاج ، ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ

اتوار 26 مئی 2019 12:40

چار سدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2019ء) چارسدہ کے علاقے علی جان کلئی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 سگے بھائی جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق علی جان کلئی کے علاقے میں تینوں بھائی سجاد ، کاشف ، اور شبیر اپنے حجرے میں موجودتھے کہ اس دوران نامعلوم ملزمان ان پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔فائرنگ کے نتیجے میں تینوں بھائی موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے پولیس کے حوالے سے بتایاکہ شبیر ایف سی سپرنٹنڈنٹ، سجاد پولیس اہلکار اور کاشف کاروبار کرتا تھا، ابتدائی تفتیش کی روشنی میں واقعہ جائیداد کے تنازع کا شاخسانہ لگتا ہے۔ تہرے قتل کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے ۔مقامی ذرائع کے مطابق تینوں بھائیوں کو جائیداد کے تنازع پر قتل کیا گیا۔دوسری جانب ورثاء نے لاشیں رکھ کر احتجاج کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ۔ دوسری جانب پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں ۔

چار سدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں