چارسدہ،تنگی روڈ پر اوقاف کی زیرتعمیر بلڈنگ مسمار کرنے والوںکیخلاف قانونی کارراوائی کرینگے، زہیب خان

املاک کو نقصان پہنچانے اور کارسرکار میں مداخلت کرنے والے نو ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی میں ایف آئی آر کیلئے درخواست جمع کردی گئی،قبضہ مافیا نے خود قبرستان میں کھدائی کرکے عوام اور میڈیا کو گمراہ کیا،منیجر اوقاف

پیر 17 جون 2019 23:09

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2019ء) تنگی روڈ پر اوقاف کی زیرتعمیر بلڈنگ کو مسمار کرنے والوںکیخلاف قانونی کارراوائی کرینگے۔ املاک کو نقصان پہنچانے اور کارسرکار میں مداخلت کرنے والے نو ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی میں ایف آئی آر کیلئے درخواست جمع کردی گئی۔قبضہ مافیا نے خود قبرستان میں کھدائی کرکے عوام اور میڈیا کو گمراہ کیاقبر کی کھدائی کی ویڈیو موجود ہے ۔

محکمہ اوقاف چارسدہ ضلع بھر میںبہت جلد بڑے پیمانے پر گرینڈ آپریشن کا آغاز کریگی اس سے پہلے اسسٹنٹ کمیشنر عبدالوھاب خلیل کی مدد سے اتمانزئی میںتین کروڑ روپے کی اراضی واگزار کرائی گئی ہے ۔ان خیالات اظہار منیجر اوقاف زہیب خان نے پریس کانفرنس کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ کل تنگی روڈ پر واقع تعمیر ہونے والے اوقاف کی زیر تعمیربلڈنگ کو ہجوم کی صورت میں مسمار کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس دوران چارسدہ پولیس نے مصالحت کے تحت کسی قسم کی کارراوائی نہیں کی۔تاہم محمکہ اوقاف نے چارسدہ پولیس کو باقاعدہ درخواست جمع کررکھی ہے اور بہت جلدکارروائی کرینگے۔اس تمام تر معاملے کے پیچھے چند مفادپرست افراد مذموم مقاصد ہے ۔جو کہ کھبی بھی پورے نہیں ہونگے۔قانون کی نظر میں تمام شہریوں کی برابر کی حقوق ہیں اورقبرستانوں کی تقدس ہم سب پر فرض ہے۔

کل تنگی روڈ کے چند رہائشیوں نے اپنے مفادات کی خاطر زیرتعمیر بلڈنگ پر دھاوا بول دیا تھا اور موقف اختیار کیا کی بلڈنگ کیساتھ قبریں موجود ہیں جن سے ایک شخص کی لاش برامد ہوئی ہے۔حالانکہ اس میں کوئی حقیقت نہیں اور اوقاف کی بلڈنگ کے احاطے میں کوئی قبر نہیں چند افراد محکمہ کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں۔کل ہماری غیر موجودگی میں قبر کشائی کی گئی ہے اور ہم پر بے بنیاد الزامات لگاکر محمکہ کو مالی نقصان کیساتھ ساتھ ان کی ساکھ بھی متاثر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جن لوگوں نے قانون ہاتھ میں میں لیکر زیر تعمیر بلڈنگ مسمار کرکے تعمیراتی مٹیریل چوری کررکھاہے ان کے خلاف بھرپور کارراوائی کرینگے۔محکمہ ادارے کی فلاح اور فائدے کی خاطر اپنی ملکیت پر تعمیرات کا مکمل حق رکھتی ہے۔اور کارسرکار میں کسی قسم کی مڈخلت برداشت نہیں کریگی۔انہوں نے ڈپتی کمیشنر چارسدہ اور اسسٹنٹ کمیشنر چاسدہ کا شکریہ ادا کہ ان کی مکمل تعاون اور یقین دھانی سے محکمہ ہ اوقاف اپنی مقاصد میں کامیاب ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

چار سدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں