چارسدہ پولیس کی جولائی میں بڑی کارروائیا ں،قتل و اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب 145اشتہار یوں،193مشتبہ افراد سمیت انسدادی کارروائیوں میں 1181افراد گرفتار کئے، بھاری مقدار میں اسلحہ ، منشیات برآمد

بدھ 7 اگست 2019 18:45

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2019ء) ماہ جولائی میں چارسدہ پولیس کا ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف وسیع پیمانے پر ایکشن لیتے ہوئے مختلف سنگین نوعیت کے مقدمات میں انتہائی مطلوب 145اشتہاری اور193مشکوک افراد کو گرفتار کیا ، گرفتار افراد کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات برآمد ۔ شعبہ ہائے تفتیش کے اعلیٰ افسران نے مجموعی طور63مقدمات میں 55مقدمات ٹریس کئے ۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ عرفان اللہ خان کی جانب سے خصوصی احکامات پر سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری نیشنل ایکشن پلان کے تحت ماہ جولائی میں ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف بھر پور کاروائیاں جاری ہیں ۔جرائم پیشہ افرادکے خلاف پولیس کے اسپیشل دستوں کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر نیشنل ایکش پلان کے تحت 31سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کے گئے اس دوران7مجرمان اشتہاری اور31مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضہ سے 16513 گرام چرس 1ایس ایم جی ، ایک سٹینڈ گن ، 2شارٹ گن، 74پستول ، 1071عدد کارتوس،20 کلو گرام بارود ،1600 بارودی ڈنڈے ، 50میٹر سیفٹی فیوزبرآمد کئے گئے ۔

(جاری ہے)

اسی طر ح نیشنل ایکشن پلان کے تحت چارسدہ پولیس نے 39مختلف مقامات پر اسپیشل ناکہ بندیاں لگا کر 06اشتہاریوں سمیت 62مشتبہ افراد کو گرفتار کیا۔جن کے قبضہ سے 1ایس ایم جی ،1شارٹ گن ،27پستول،361کارتوس 20942گرام چرس اور 60گرام ہیروئن برآمد کر لئے گئے۔ حساس مقامات سکول ، کالجزاوریونیورسٹی وغیرہ کی چیکنگ کے دوران2077مقامات کو چیک کیا گیا جن میں ناقص سیکورٹی پر 72کو تحریری نوٹس دئیے گئے ۔

غیر قانونی رہائش پذیر وں کے خلاف کاروائی میں 21افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے پابند سلاسل کیا ۔ بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل کے خلاف کاروائی میں 6974موٹر سائیکل کی چیکنگ کی گئی جن میں 789بغیر نمبر پلیٹ ،6158 اے پی ایل موٹر سائیکلوں کے خلاف قانونی کاروائی کی گئی ۔ چارسدہ پولیس نے مختلف کاروائیوں موبائل پٹرولنگ اور چھاپوں کے دوران 132مجرمان اشتہاری 100مشتبہ افراد، جرائم کی روک تھام کیلئے انسدادی کاروائیوں میں 1181جبکہ آوار گردی میں 263افراد کو پابند سلاسل کیا گیا ۔

جن کے قبضہ سے 2رائفل،16بندوقیں،149پستول،4 کلاشنکوف ، 1سٹینڈ گن ، 1ہینڈ گرنیڈ ،50سیفٹی فیو زاور4233کارتوس جبکہ موت کے سوداگروں کے خلاف منشیات فروش کے ٹھکانوں پر چھاپہ زنی کے دوران 86.480کلو گرام چرس،1.660کلوگرام ہیروئن ،0.100گرام آئس اور25شراب کی بوتلیں برآمد کر لی گئی۔ایس پی انوسٹی چارسدہ نذیر خان کے زیرِ نگرانی شعبہ ہائے تفتیش کے اعلیٰ افسران نے قتل و اقدام قتل، راہزنی ، ڈکیتی ، اغوائیگی، نقب زنی، سرقہ ، کارلفٹنگ ، کارسنیچنگ اور موٹرسائیکل لفٹنگ کی55 اندھے مقدمات میں اصل ملزمان کو ٹریس کیا گیا۔

ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز چارسدہ شہنشاہ گوہر خان کے زیرِ نگرانی ٹریفک وارڈن چارسدہ نے ماہ جولائی میں کم سن ڈرئیوران،کالے شیشوں،بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں،ون ویلنگ ،نو پارکنگ اور دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر11506گاڑیوں کو چالان کرکے 33لاکھ 55ہزارروپے قومی خزانے میں جمع کیا۔ضلع ہٰذا میں VVSسسٹم کے ذریعے 14981گاڑیاں مختلف قسم کے چیک کئے گئے جن میں 1عدد گاڑی ٹیمپر ثابت ہو گئی جن کے خلاف 419/420/468ایف آئی آر درج رجسٹر ڈ کیا گیا جبکہ CRVSسسٹم کے ذریعی1513افراد کی چیکنگ کی گئی جن میں1مفرور بہ جرم 365/347برآمد ہو کر جن کے خلاف کاروائی کی گئی ۔

ڈی پی او چارسدہ عرفان اللہ خان نے کہا ہے کہ عوام الناس کے عزت و اًبرو اور جان ومال کا تحفظ پولیس کی اولین فرائض میں شامل ہیں ۔پولیس فورس عوامی تعاون سے تندہی کے ساتھ آپنے فرائض سرانجام دینے میں مستعد ہیں۔مظلوم عوام کی پٴْکار پر فوری ایکشن لے کر اسے انصاف مہیا کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائے گے۔کمیونٹی پولیسنگ کو فعال کیا جائیگا جس سے عوام الناس اور پولیس کے مابین ایک بہترین کوارڈینیشن کو فروغ ملے گا۔

چار سدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں