چارسدہ ،پولیس کی کاروائی، سگے بھائی کو قتل کرنے والے ملزم سمیت موٹر سائیکل چور گرفتار کرلیا گیا

بدھ 28 اگست 2019 23:18

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2019ء) چارسدہ پولیس کی کاروائی، سگے بھائی کو قتل کرنے والے ملزم سمیت موٹر سائیکل چور گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او بٹگرام ظاہر شاہ خان نے جاری کر دہ پریس ریلیز میں کہا ہے پذیر گل ولد محمد گل سکنہ بٹگرام نے پولیس کو رپورٹ درج کر تے ہوئے بتایا کہ ان کے بیٹے یاسر نے زبانی تکرار پر اپنے بھائی محسن کو اسلحہ آتشین سے فائرنگ کرکے قتل کیا تھا جس پر انہوں نے کاروائی کر تے ہوئے نامز د ملزم یاسر کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے آلہ قتل برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

دوسری کاروائی میں ڈی ایس پی سٹی بشیر احمد یوسفزئی نے میڈیا کو تفصیلات بتا تے ہوئے کہا کہ گزشتہ دنوں اقبال ولد سیف الرحمان سکنہ سرڈھیری نے تھانہ سٹی میں رپورٹ درج کر تے ہوئے کہا کہ انہوں نے چارسدہ ہسپتال میں اپنی موٹر سائیکل پارک کر دی جب واپس آیا تو ان کا موٹر سائیکل غائب تھا جس پر کاروائی کر تے ہوئے موٹر سائیکل چور لطیف خان ولد جعفر خان سکنہ خیشگی نوشہر ہ کو گرفتار کر لیا ۔ ملزم کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل سمیت مزید تین موٹر سائیکلیں بھی برآمد ہوئی جن کو ملزم نے صرف 3500ہزار روپے کے عوض فروخت کی تھی۔

چار سدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں