دنیا میں ترقی یافتہ ممالک نے ٹیکنالوجی کی بدولت ترقی کی ہے، سلطان محمد خان

جمعہ 6 ستمبر 2019 18:55

چارسدہ۔06ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2019ء) خیبر پختونخوا کے وزیر قانون و پارلیمانی امور اور انسانی حقوق سلطان محمد خان نے کہا ہے کہ نئی نوجوان نسل کو جدید دور کی ٹیکنالوجی فراہم کر رہے ہیں تاکہ ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو باچا خان یونیورسٹی چارسدہ میں وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم کی تقسیم کے تقریب کو خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں رکن صوبائی اسمبلی شکیل بشیر عمرزئی، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ایس ایم ثقلین نقوی، ڈپٹی کمشنر چارسدہ عد یل شاہ، ڈی پی او عرفان اللہ مروت اور دیگر مہمانان گرامی نے شرکت کی۔

وزیر قانون نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور طلبا میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ دنیا میں ترقی یافتہ ممالک نے ٹیکنالوجی کی بدولت ترقی کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہماری نوجوان نسل میں بے انتہا کا ٹیلنٹ موجود ہے اور موجودہ حکومت ان ان کو جدید ٹیکنالوجی فراہم کر رہی ہے تاکہ ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکے۔

وزیر قانون نے نے کہاں کے باچا خان یونیورسٹی ضلع چارسدہ میں اعلی تعلیم کے لیے واحد ادارہ ہے اور اس کو دنیا کی بہترین یونیورسٹیز میں شامل کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے سلطان محمد خان نے وائس چانسلر کی کارکردگی کو سراہا اور انہیں یونیورسٹی کو درپیش چیلنجز کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر وزیر قانون نے یہ بھی کہا کہ ضلع چارسدہ بہت پسماندہ ضلع رہ چکا ہے اور موجودہ صوبائی حکومت نے چارسدہ کی ترقی کیلئے میڈیکل کالج اور دیگر میگا پراجیکٹس کی منظوری دی ہے جس پر رواں سال عملی کام شروع ۔

اپنے حطاب میں وزیر قانون نے یوم دفاع کے حوالے سے کہا کہ ملک کی سلامتی اور امن کیلے پاک فوج اور لا انفورسمنٹ ایجنسیز کے جوانوں کی قربانیوں کو حراج تحسین پیش کرتا ہوں اور ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ تقریب میں شرکت کے بعد وزیر قانون ی یونیورسٹی طلبا اور دیگر عملے کے ساتھ یہ یکجہتی کشمیر ریلی میں شرکت کی اور کشمیر بنے گا پاکستان اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے بلندکیے

چار سدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں