چارسدہ،پولیس کی کامیاب کاروائی، لاکھوں روپے کی نان کسٹم پیڈ اشیاء سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

ہفتہ 7 ستمبر 2019 17:24

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2019ء) تھانہ پڑانگ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے کی نان کسٹم پیڈ اشیاء سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ،نان کسٹم پیڈ اشیاء میں کپڑا،ٹائیر،چائنہ تالے،پنسل اور بٹیریاں شامل ہے۔نان کسٹم پیڈ سامان کسٹم حکام کے حوالے کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس افیسر چارسدہ عرفان اللہ خان کے خصوصی احکامات پر چارسدہ میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف بھرپور کاروائیوں کیساتھ ملک کولاکھوں روپے نقصان پہنچا کر نان کسٹم پیڈ اشیاء سمگل کرنے والوں کیخلاف بھی بھر پور کاروائیاں جاری ہے۔

ڈی ایس پی سٹی بشیر احمد یوسفزئی کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ پڑانگ قاضی عصمت خان کا بمعہ دیگر پولیس نفری کے ہمراہ موٹر وے انٹرچینچ پرناکہ بندی کی تھی کہ اس دوران ایک ٹرک کو روکا گیا۔

(جاری ہے)

جس کی تلاشی لینے پر ٹرک میں مختلف قسم کے چھوٹے اور بڑے سائز کیٹائرز ،غیر قانونی کپڑا ،چائینہ تالے،بیٹریاں اور پنسل موجود تھے۔جس کو پولیس کو پولیس نے قبضہ میں لے لیا۔

پولیس نے مالک مومن ولد زیارت گل سکنہ مسلم ٹاون پشاور اور ڈرائیور عابد حسن ولد راحت ولی سکنہ عمرزئی کو موقع پر گرفتارکر لیا۔ پڑانگ پولیس نے تمام سامان کسٹم حکام کو حوالہ کیا۔کسٹم حکام نے پولیس کی اس کاروائی کی کھلے دل سے تعریف کی اور اٴْمید ظاہر کی کہ چارسدہ پولیس مستقبل میں بھی ملک کو معاشی نقصان پہنچانے والوں کیخلاف بھرپور کاروائیاں میں کسٹم حکام کا ساتھ دیے گا۔

چار سدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں