چارسدہ، خانمائی پولیس کی بروقت کارروائی ،سرکی میں8 سالہ بچی کیساتھ جنسی زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 17:31

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2019ء) علاقہ تھانہ خانمائی کی حدود سرکی میں 8 سالہ سکول کی بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنیوالے ملزم کو پولیس نے بروقت کارروائی کر کے گرفتار کرلیا، ملزم نے اعتراف جرم کرلیا ہے، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ خانمائی پولیس کو سکول چوکیدار کے ہاتھوں 8 سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی رپورٹ درج ہوئی۔

(جاری ہے)

واقعات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ عرفان اللہ خان نے ایس پی انویسٹی گیشن چارسدہ افتخار شاہ خان کی سربراہی میں ڈی ایس پی سرڈھیری آیاز محمود خان، ایس ایچ او تھانہ خانمائی بہرمند شاہ خان اور انوسٹی گیشن آفیسر پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر ملزم کی گرفتاری اور اصل حقائق منظر عام پرلانے کا ٹاسک سونپ دیا۔ پولیس ٹیم نے فوری کاروائی شروع کرتے ہوئے 12 گھنٹوں کے اندر اندر ملزم بلال اصغر ولد کریم خان سکنہ سرکی تک رسائی حاصل کرتے ہوئے گرفتار کیا۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اقرار جرم کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ متاثرہ بچی ہمارے سکول میں پڑتی ہے بروز جمعہ چھٹی کے بعد انہیں ورغلا کر اپنے ساتھ گھر لے گیا اورانہیں جنسی ہوس کا نشانہ بنا کر چھوڑ دیا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

چار سدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں