چارسدہ میں کم سن طالبہ سے زیادتی کے الزام میں اسکول کا چوکیدار گرفتار

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 19:47

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2019ء) خیبر پختونخوا کے شہر چارسدہ کے علاقے سرکی میں 8 سالہ بچی (م) کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں اسکول کے چوکیدار کو گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق دوسری جماعت کی بچی کے ساتھ گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول سرکی کے چوکیدار نے مبینہ جنسی زیادتی کی۔بچی کی نشاندہی پر تھانہ خانمائی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسکول چوکیدار حلال کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے 32 سالہ ملزم حلال کے خلاف دفعہ 376 کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :

چار سدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں