چار سدہ: نواسی کے شادی میں شرکت کیلئے آنے ولے نوشہرہ کے رہائشی کو ان کے بھانجے نے گولی مارکر ہلاک کردیا

ہفتہ 30 نومبر 2019 22:02

چار سدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2019ء) نستہ تھانہ کے حدود میں نواسی کے شادی میں شرکت کیلئے آنے ولے نوشہرہ کے رہائشی کو ان کے بھانجے نے گولی مارکر ہلاک کردیا ۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق مقتول اسلم خان کے بیٹے حیات خان نے نستہ پولیس کو رپورٹ درجہ کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا والد اسلم خان ساکنہ خٹ کلے خویشکی نستہ چارسدہ میں اپنی نواسی کے شادی میں شرکت کیلئے آیا تھا کہ اسی دوران ملزم مصنف ولد سید کریم ساکن نسہ نے ان کو گولی مارکر قتل کردیا ۔ملزم مقتول کا بھانجا ہے اور ان کے درمیان سابقہ زبانی تکرار عداوت چلا آرہا تھا ۔نستہ پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفشیش شرو ع کی ۔

متعلقہ عنوان :

چار سدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں