خیبر پختونخوا میں این سی ایچ ڈی کے زیر انتظام پی ایچ ڈی ایف کے تعاون سے 500 خواندگی مراکز قائم

ہفتہ 30 نومبر 2019 22:02

چار سدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2019ء) خیبر پختونخوا میں این سی ایچ ڈی کے زیر انتظام پی ایچ ڈی ایف کے تعاون سے 500 خواندگی مراکز قائم کئے جائیں گے گھروں میں قائم ان مراکز میں 12500 ناخواندہ گھریلو خواتین کو خواندہ بناکر زندگی کے مہارتوں کے ذریعے ان کو گھر کے دہلیز پر اپنی آمدن کے ذرائع اختیار کرنے کے قابل بنائیں گے خواندگی مراکز کیلئے مرکزی چئیرمین کرنل امیراللہ مروت کی کوششیں لائق تحسین ہیں اس سلسلے میں نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈیویلپمنٹ خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام صوبہ بھر کے گیارہ مختلف اضلاع کے شعبہ خواندگی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کی دوروزہ تربیتی ورکشاپ منعقد ہوئی جس میں کے پی کے ڈائریکٹر آپریشنز انور اقبال, این پی سی سید اکبر علی, صوبائی ڈپٹی ڈائریکٹر سعید اللہ, صوبائی کوآرڈی نیٹر شمس الزمان اور محمد کامران کے علاوہ مختلف اضلاع کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز, اور گلگت بلتستان کے وفود شریک ہوئے اس موقع پر واضح کیا گیا کہ این سی ایچ ڈی پورے پاکستان میں پاکستان ہیومن ڈیویلپمنٹ فنڈ کے تعاون سے 2 ہزار خواندگی مراکز قائم کر رہی ہے جس کیلئے تمام تیاریاں مکمل ہیں اس سلسلے میں این سی ایچ ڈی کے چئیرمین کرنل امیراللہ مروت کے کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا اس کے ساتھ ساتھ خیبر پختونخوا میں 500 مراکز قائم کئے جائیں گے جس میں 12500 گھریلو ناخواندہ خواتین کو داخل کرکے انہیں خواندہ بنایا جائے گا اس کے ساتھ ساتھ انہیں زندگی کے مختلف امدن پیدا کرنے والے مہارتیں سکھاکر ان کو گھر کے دہلیز پر اس قابل بنائیں گے کہ وہ ان مہارتوں سے اپنے لئے امدن پیدا کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :

چار سدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں