چارسدہ میں مدرسے کی چھت گرنے سے 4 بچے شہید

ملبے تلے آنے سے 10 بچے شدید زخمی ہوگئے، ریسکیو ٹیمیں کام میں مصروف

بدھ 19 فروری 2020 00:09

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2020ء) چارسدہ میں مدرسے کی چھت گرنے سے 4 بچے شہید، ملبے تلے آنے سے 10 بچے شدید زخمی ہوگئے، ریسکیو ٹیمیں کام میں مصروف، تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ میں ایک مدرسے کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں 4 بچے شہید اور 10 شدید زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ٹیمیں ملبے سے بچوں کو نکالنے میں مصروف عمل ہیں۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ چارسدہ کی تحصیل شبقدر کے علاقے کانگڑہ میں مدرسہ کے اندر بچے پڑھ رہے تھے۔اچانک اس کی چھت گر گئی اور اندر موجود تمام طلبہ ملبے تلے دب گئے۔ محلے کے لوگوں نے ریسکیو 1122 کو اطلاع دی جس پر امدادی ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں اور اہل محلہ سے ملکر ملبے سے 14 بچوں کو شدید زخمی حالت میں تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال شبقدر منتقل کردیا جہاں ڈاکٹروں نے 4 بچوں کو مردہ قراردے دیا جبکہ 10 کی حالت تشویشناک ہے۔ واضع رہے کہ تمام بچوں کی عمریں 6 سے 10 سال کے درمیان ہیں۔

متعلقہ عنوان :

چار سدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں