چارسدہ پولیس کی مختلف علاقوںمیں کاروائیاں،سات گرفتار

جمعرات 20 فروری 2020 19:18

چارسدہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2020ء) چارسدہ پولیس نے جمعرات کے روزمختلف علاقوں میں کاروائیاںکرتے ہوئے مسجداوردکانوں سے اشیاء چوری کرنے والے 7ملزمان کوگرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خفیہ اطلاع پرایس پی انوسٹی گیشن افتخار شاہ خان کی سربراہی میں ڈی ایس پی تنگی فضل شیر خان، ایس ایچ او تھانہ عمرزئی اشرف اللہ خان اور انوسٹی گیشن آفیسر عمرزئی ظاہر شاہ خان پر مشتمل ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے مسجدسے موٹرسائیکل اورگھرسے سولربیٹری اور80ہزارنقدی رقم کوچوری کرنے والے دوملزمان اکبر حسین ولد محمد اقبال ساکن جی ٹی روڈ لالا کلے پشاور اور ابرار ولد سبز علی ساکن بالا نحقی پشاور کوگرفتارکرلیا۔

دوران تفتیش ملزمان نے دونوں وارداتوں کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے ساتھیوں کے نام اگل دیئے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے چوری کا سامان برآمد کر کے ان کے خلاف چوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا۔دوسری کاروائی میں نستہ پولیس نے دکانوں سے استری،سلائی مشین،کپڑے اورہزاروں کی نقدی چوری کرنے والے پانچ ملزمان نعمان، توصیف، داد، رحمت اللہ اور عبد الرحمن کوگرفتارکرکے دوران واردات میں استعمال ہونے والی چنگ چی اورپستول بھی برآمدکرلئے۔

چار سدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں