ڈی پی او چارسدہ نے بچے کو بازیاب کرنیوالے پولیس اہلکاروںکو نقد انعامات اور توصیفی اسناد سے نوازا

منگل 10 مارچ 2020 22:27

چارسدہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مارچ2020ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ عرفان اللہ خان نے آج پولیس ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ ایک تقریب میں چارسدہ پولیس کے اہلکاروں کو 5سالہ مغوی بچے کو بحفاظت بازیاب کرنے اور ملوث اغواکاروں کو گرفتار کرنے پر نقد انعامات اور توصیفی اسناد سے نوازا۔تفصیلات کے مطابق 24 فروری کو تھانہ سٹی کی حدود اسلام آباد کورونہ سے نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے پانچ سالہ محمد آیان ولد محمد نعیم سکنہ سٹیشن کورونہ کو سکول سے واپسی پر اغوا کیا۔

بعد ازاں اغوا کاروں نے ٹیلی فون کال کے ذریعے بچے کے والد سے چھ کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا۔ مغوی کی بحفاظت بازیابی کے لیے مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔ جنہوں نے سائنسی خطوط پر تفتیش کو آگے بڑھایا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے پولیس ہیڈکوارٹر میں ایک تقریب منعقد ہوئی۔ڈی پی او چارسدہ عرفان اللہ خان نے پولیس کی بروقت پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اغوا کاروں کے خلاف پولیس کی کامیاب کاروائی سے پولیس پر عوام کا اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔

ضلعی پولیس سربراہ نے کہا کہ آزمائش کی ہر گھڑی میں خیبر پختونخوا پولیس نے وابستہ توقعات سے بڑھ کر کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ڈی پی او چارسدہ نے کہا کہ اس کیس کو ورک آوٹ کرنے کے لیے چارسدہ پولیس نے جو کوششیں کیں وہ ہر حوالے سے قابل تعریف ہیں اور اس سے خیبر پختونخوا پولیس کی قدر و منزلت اور ساکھ میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ڈی پی او عرفان اللہ خان نے کہا کہ اپنی جان خطرے میں ڈال کر کامیابیاں حاصل کرنے والے جوان فورس کا قیمتی اثاثہ ہیں۔

اور انکی ہر فورم پر بھر پور حوصلہ افزائی کیجائیگی۔ڈی پی او چارسدہ عرفان اللہ خان نے انعام یافتہ گان کا حوصلہ بڑھایا اور امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی بہترین پیشہ و رانہ کارکردگی سے پولیس فورس کا نام روشن کریں گے۔ضلعی پولیس سربراہ نے اس موقع پر پولیس افسران اورجوانوں کو نقد انعامات اور توصیفی اسناد سے نوازا۔جن میں ڈی ایس پی سٹی ٹی ڈی عطا محمد خان، کانسٹیبل سید، کانسٹیبل امتیاز، کانسٹیبل شاہ زیب، کانسٹیبل کانسٹیبل سجاد، کانسٹیبل صابر، کانسٹیبل نوید، کانسٹیبل فضل ہادی، کانسٹیبل عبدالکبیر، کانسٹیبل مقصود، کانسٹیبل سلیمان،کانسٹیبل دیان،کانسٹیبل آصف،قاضی عادل، محمد ارشاد اور لیڈی کانسٹیبل صبیحہ، مسرت خان شامل تھے۔

اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن افتخار شاہ خان بھی موجود تھے۔

چار سدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں