چارسدہ کے میاں بیوی میں کورونا کی تصدیق ، چودہ گھر وں کا قرنطینہ قرار ددیدیا گیا

بدھ 1 اپریل 2020 22:21

چار سدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2020ء) چارسدہ کے میاں بیوی میں کورونا کی تصدیق کے بعد گائوں جمال آباد کے 14 گھروں کو قرنطینہ قرار دے دیا گیا ۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر عدنان جمیل کے مطابق چارسدہ کے گائوں جمال آباد میں میاں بیوی میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد گائوں کے 14 گھروں کو قرنطینہ قرار دے دیا گیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر عدنان جمیل کے مطابق گائوں کے تمام راستوں پر پولیس تعینات ہے ،اسپرے بھی کی جا ری رہا ۔اسسٹنٹ کمشنرعدنان جمیل کے مطابق گائوں جمال آباد میں میڈیکل ٹیم پہنچ گئی ہے ، لوگوں کو گھروں میں رہنے اور احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

چار سدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں