چارسدہ پریس کلب کا ہنگامی اجلاس ،وزیر اعلی کے دورہ چارسدہ پر شدید تخفظات کا اظہار

چارسدہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے صحافیوں کے ساتھ مزید استحصال برداشت نہیں کیا جا سکتا،مردان پریس کلب کے صدر پر پولیس تشدد کی شدید مذمت

جمعہ 17 اپریل 2020 00:17

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2020ء) چارسدہ پریس کلب کے ہنگامی اجلاس میںوزیر اعلی کے دورہ چارسدہ پر شدید تخفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ چارسدہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے صحافیوں کے ساتھ مزید استحصال برداشت نہیں کیا جا سکتا جبکہ مردان پریس کلب کے صدر پر پولیس تشدد کی شدید مذمت کی گئی۔تفصیلات کے مطابق چارسدہ پریس کلب کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت صدر سبز علی خان ترین منعقد ہوا ۔

اجلاس میں کابینہ اور گورننگ باڈی کے تمام ممبران سمیت پریس کلب کے تمام ممبران نے شرکت کی ۔اجلاس میںشرکانے و زیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کے دورہ چارسدہ پر شدید تنقید کی اور اس امر اپر افسوس کا اظہار کیا گیا کہ نادیدہ قوتوں نے وزیر اعلی محمو د خان سے اصل حقائق چھپانے کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال چارسدہ کی بجائے اے این پی دورحکومت کے سٹیٹ اف دی آرٹ ولی خان سپورٹس کمپلکس اور وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال کا دورہ کرایا گیا جہاں صرف قرنطینہ مراکز قائم کیے گئے ہیں اورجہاں ایک بھی مریض موجود نہ تھا ۔

(جاری ہے)

دوسری طرف چارسدہ کے عوام ڈی ایچ کیو ہسپتال چارسدہ میں وزیر اعلی کی امد کا انتظار کر تے رہے جہا ں عوام کو دھوکہ دینے کے لیے بھرپور صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ سیکورٹی کے بھی انتظامات کیے گئے تھے مگر نادیدہ قوتوں نے ہسپتال میں منتظر عوام کو بڑی خوبصورتی کے ساتھ آخر وقت تک دھوکے میں رکھا اور وزیر اعلی جب واپس چلے گئے تو عوام کو پتہ چل گیا ۔

اجلاس میں اس امر پر شدید تخفظات کا اظہار کیا گیا کہ میڈیا کو وزیر اعلی کی کوریج اور پریس بریفنگ سے روک کر وزیر اعلی سے حقائق چھپائے گئے ۔اجلاس میں ضلعی انتظامیہ اور چارسدہ پولیس کی طرف سے پریس کلب کے صحافیوں کے ساتھ ناروا رویے پر شدید تخفظات کا اظہار کیا گیا اور واضح کیا کہ چارسدہ پریس کلب کے صحافی ہمیشہ ضلعی انتظامیہ اور چارسدہ پولیس کے شانہ بشانہ کھڑی رہی اور کرونا وائرس ایشو سمیت ہر عوامی ایشو پر اپنی ذمہ داریاں بھر پور انداز میں پورا کرکے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو بھرپور کوریج دی ۔

اجلاس میں چارسدہ پریس کلب کے سینئر صحافی کفایت اللہ یوسفزئی اور ان کی فیملی کے ساتھ گزشتہ روز اے ایس آئی فضل اللہ کے ہتک آمیز رویے کی مذمت کی گئی اور ڈی پی او چارسدہ سے مطالبہ کیا گیا کہ اے ایس آئی فضل اللہ کو فوری طور پر لائن حاضر کرکے ان کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے ۔اجلاس میں پریس کلب کے سینئر صحافی شاہ رضا شاہ کی طرف سے آئی جی کی طرف سے ڈی آئی جی مردان کو ارسال کردہ انکوائری درخواست پر تاحال کاروائی نہ ہونے پر شدید تخفظات کا اظہار کیا گیا ۔اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ چارسدہ پریس کلب کے صحافی قلم کی خرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے اور حق و صداقت کاعلم بلند کرکے آزادی صحافت پر کسی صورت قدعن برداشت نہیں کریں گے ۔

چار سدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں