چارسدہ ،مہنگائی کا جن بے قابو،اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ،مقامی انتظامیہ قیمتیں کنٹرول کرنے میں ناکام

جمعرات 9 جولائی 2020 23:01

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2020ء) چارسدہ میں مہنگائی کا جن بے قابو،اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ،مقامی انتظامیہ قیمتیں کنٹرول کرنے میں ناکام ،تحصیل تنگی میں مہنگائی کا طوفان آگیا۔تنگی کے رہائشیوں تسلیم خان،عمرا خان ایڈوکیٹ ،ظہیر احمد ،سرتاج حلیم ،شہریار خان،جلال شہزاد و دیگر کا کہنا تھا کہ تنگی کے مارکیٹ میں دال اورلوبیا کے فی کلو میں 100 روپے تک اضافہ کردیا گیا ،چکن کی فی کلو قیمت میں 35 روپے اضافہ جبکہ سبزیوں کے قیمتوں کو بھی پر لگ گیا۔

ٹماٹر 40 روپے سے 100 روپے فی کلو،بنڈی 80 روپے فی کلو ،پیاز 50 روپے فی کلو،طوری 130 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہے ہیں۔تنگی میں قصابوں نے بھی چھری تیز کر لی گوشت کی سرکاری نرخ 350 روپے فی کلو کے بجائے 450 روپے میں فروخت کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب دوکانداران نے فروٹ کی قیمتوں میں بھی بے تحاشہ اضافہ کرکے آلو بخارا فی کلو 250،کیلا120, آم 150,اور خوبانی 250 روپے فی کلو میں فروخت کر تے ہیں۔

بازاروں میں کیمیکل والا دودھ اور دہی کی فروخت کھلے عام جاری ہے۔کوئی پوچھنے والا نہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے اور موجودہ مہنگائی سے عام آدمی کا جینا محال ہوگیا ہے۔ مقامی انتظامیہ نے عوام کو ان گران فروشوں اور ملاوٹ کرنے والوں کے رحم و کرم پر چھوڑا ہے۔انہوں نے حکومت وقت سے مہنگائی ختم کرنے اور مقامی انتظامیہ کو خود ساختہ گران فروشوں اور ملاوٹ کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کرنے کا پر زور مطالبہ کیا بصورت دیگر وہ احتجاج کرنے پرمجبور ہوں گے۔

چار سدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں