چار سدہ میں ڈھائی سالہ بچی کے زیادتی قتل کیس میں 8 افراد گرفتار

جمعرات 8 اکتوبر 2020 23:54

چار سدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2020ء) چار سدہ میں ڈھائی سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کے کیس میں پولیس نے 8 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق زیرحراست ملزمان سے پولیس کی تفتیش جاری ہے، بچی کو 6 اکتوبر کو اغواء کیا گیا تھا، اگلے روز اس کی لاش ملی۔ واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ میں اغواء کی گئی ڈھائی سالہ بچی زینب کی لاش کھیتوں سے برآمد ہوئی تھی۔سفاک شخص نے معصوم بچی زینب کو زیادتی کرنے کے بعد تیز دھار آلے سے پیٹ چاک کر کے قتل کیا،پولیس نے مقدمے میں قتل کی دفعات بھی شامل کی تھیں۔

متعلقہ عنوان :

چار سدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں