وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان کی زیادتی کا شکار بچی زینب کے گھر آمد

معصوم بچی کے ساتھ ظلم عظیم ہوا ہے،اس جرم کی بیخ کنی کیلئے ایسے ظالموں کو سرعام پھانسی دینی ہوگی علی محمد خان

جمعہ 9 اکتوبر 2020 20:29

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اکتوبر2020ء) وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان نے ڈھائی سالہ زینب کے قاتل کو سرعام پھانسی دینے کی حمایت کر دی۔تفصیلات کے مطابق دو روز قبل چارسدہ میں اغوا کی گئی ڈھائی سالہ بچی کی مسخ شدہ لاش ملی تھی ۔ بچی کی شناخت زینب کے نام سے ہوئی تھی۔ معصوم زینب کو درندہ نما شخص نے پہلے زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھرنہایت بے رحمی سے اس کا پیٹ اورسینہ تیزدھارآلے سے کاٹ کر اسے قتل کردیا تھا۔

(جاری ہے)

بچی کی مسخ شدہ لاش برآمد ہونے کے بعد ٹوئٹرپرجسٹس فار زینب کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کررہا تھا جہاں لوگ معصوم بچیوں کو اپنا ہوس کا نشانہ بنانے والے مجرمان کوکڑی سزا دینے کا مطالبہ کررہے تھے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان ڈھائی سالہ بچی زینب کے گھر آئے اور فاتحہ خوانی کی۔فاتحہ کے موقع پہ چارسدہ شیخ کلے میں بچی کے والد اور چچا کے ساتھ تعزیت کی۔علی محمد خان کا کہنا ہے کہ دو سال کی معصوم بچی کے ساتھ ظلم عظیم ہوا ہے۔ قاتل کو گرفتار کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ لیکن اس جرم کی بیخکنی کیلئیایسے ظالموں کو سرعام پھانسی دینی ہوگی۔علی محمد خان نے زینب کے گھر جانے کی تصاویر بھی شئیر کیں اور اہلخانہ کو یقین دلایا کہ زینب کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے گا۔

چار سدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں