چارسدہ،عمرزئی کی حدود میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار کو ان کے آبائی گاؤں میں سپرد خاک کر دیا گیا

بدھ اکتوبر 17:34

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2020ء) عمرزئی کی حدود میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار کو ان کے آبائی گاؤں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ڈی پی او چارسدہ محمد شعیب خان نے ہمراہ پولیس نفری شہید کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات شر پسندوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکار قیصر خان کی نماز جنازہ غزگئی میں اداکی اور ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا، نماز جنازہ میں ڈی پی او چارسدہ محمد شعیب خان نے شرکت کی جبکہ شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کرتے ہوئے شہید کے بلند درجات کے لئے فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر ڈی پی او چارسدہ محمد شعیب خان نے ہمراہ پولیس دستے شہید کے قبر کو سلامی بھی پیش کی۔

متعلقہ عنوان :

چار سدہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments