عدالت نے زینب قتل کیس میں گرفتار ملزم کو جیل بھیجنے کا حکم دیدیا

ہفتہ اکتوبر 18:28

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء) عدالت نے زینب قتل کیس میں گرفتار ملزم کو جیل بھیجنے کا حکم دیدیا۔چارسدہ پولیس نے ڈھائی سالہ زینب کے اغواء، جنسی زیادتی اور قتل کیس میں گرفتار ملزم لعل سخت سکیورٹی میں دوبارہ عدالت میں پیش کیا۔ سول جج شیراز فردوس نے ملزم کو جیل بھیجنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے 31 اکتوبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم لعل محمد ذہنی طور پر معذور ہے اور اسکی بات عام لوگ نہیں سمجھ سکتے، پولیس نے عدالت میں ملزم کی ترجمانی کیلئے خصوصی افراد کے سینئر ٹیچر کو بھی پیش کیا۔ملزم کی ایک ایک بات سمجھنے اور قلمبند کرنے کیلئے ترجمان کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ مکمل عدالتی طریقہ کار اور قانونی کارروائی کے دوران ملزم نے عدالت میں صحت جرم سے انکار کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

چار سدہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments