چارسدہ ،دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا

حساس ادارے کے دفتر پر نامعلوم حملہ آور کی فائرنگ سے سیکورٹی پر مامور ایف سی اہلکار شہید ،جوابی فائرنگ کے نتیجے میں حملہ آور مارا گیا

بدھ نومبر 18:48

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2020ء) چارسدہ میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا ڈی سی چارسدہ کے دفتر کے قریب حساس ادارے کے دفتر پر نامعلوم حملہ آور کی فائرنگ سے سیکورٹی پر مامور ایک ایف سی اہلکار شہید جبکہ جوابی فائرنگ کے نتیجے میں حملہ آور موقع پر مارا گیا واقعہ کے بعد پولیس نے فوری طور پر علاقہ کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کے دفتر سے متصل حساس ادارے کے دفتر پر نامعلوم موٹر سائیکل حملہ آور نے اندر داخل ہونے کی کوشش کی اور ادارے کے مین گیٹ پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے گیٹ پر موجود سیکورٹی ایف سی اہلکار مسلم خان سکنہ شبقدر شدید زخمی ہو گئے جو بعد میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زخموںکی تاب نہ لا کر شہید ہو گئے جبکہ سیکورٹی فورسز کی جوانوں کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں حملہ آور موقع پر جان بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

فائرنگ کے واقعہ کے بعد پولیس نے فوری طور پر علاقہ کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد شعیب خان کا کہنا تھا کہ ضلع میں دہشت گردی کے واقعہ خطرات پہلے سے موجود تھے جس کے پیش نظر مختلف جگہوں پر سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کیا گیاتھا حالیہ حملے میں پولیس جوانوں نے جواں مردی کا مظاہرہ کرکے اس حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔ دوسری جانب پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ سی ٹی ڈی مردان میں درج کیا گیا ہے۔

چار سدہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments