چارسد،نماز جمعہ کے دوران مسجد میں فائرنگ،ایک بھائی جاں بحق دوسرا زخمی

بیلہ کورونہ میں بجلی کے شارٹ سرکٹ سے بہن بھائی جاں بحق ہوگئے

جمعہ 16 اپریل 2021 23:49

چارسد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2021ء) نماز جمعہ کے دوران مسجد میں فائرنگ سے ایک بھائی جاں بحق ،دوسرا زخمی ہوگئے جبکہ بیلہ کورونہ میں بجلی کی شارٹ سرکٹ سے بہن بھائی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے دونوں واقعات کے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیس سٹیشن نستہ کے حدود میں جائیداد کے تنازعہ پر فریقین نے نماز جمعہ کے دوران ایک دوسرے پر فائرنگ کھول دی جس کے نتیجے میں گل سیار جانبحق جبکہ اسکا بھائی شہریا ر شدید زخمی ہو گیا ۔

پولیس نے مستعیث کی رپورٹ پر ملزمان اقبال،مختیار پسران فوجین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔دوسری طرف سٹی تھانہ چارسدہ کے حدود بیلہ کورونہ میں جوان سال بہن بھائی شازیہ دختر حضرت حسین بہ عمر 16 سال اوراسکا بھائی فیاض بہ عمر 20 سال گھر میں الیکٹریشن کا کام کرتے ہوئے بجلی کی شارٹ سرکٹ سے موقع پر ہی جان بحق ہوگئے ۔نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاکے حوالے کیا گیا ۔پولیس نے دونوں واقعات کی مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی ۔

چار سدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں