چارسدہ، گجرات، جہلم میں کورونا کیسز کی شرح صفر ہوئی

جمعرات جون 00:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2021ء) خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ، پنجاب کے دو اضلاع گجرات، جہلم میں کورونا کیسز کی شرح صفر رہی۔ذرائع وزارت صحت کے مطابق ملک کے 21 اضلاع کورونا حوالے سے اہم ہیں، پنجاب کے 8، خیبر پختونخوا کے 7 اضلاع کورونا کے حوالے سے اہم ہیں، سندھ، آزادکشمیر کے 2.2 اضلاع کورونا کے حوالے سے اہم ہیں۔

بلوچستان اور گلگت بلتستان کے ایک ایک اضلاع مہلک وباء کے بارے میں اہم ہیں۔ذرائع کے مطابق ملک کے 6 اضلاع میں کورونا کیسز کی شرح 5 فیصد سے زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

ملک کے 3 اضلاع میں شرح 8 فیصد سے زیادہ ہے، 24 گھنٹے میں کورونا کی بلند ترین شرح گلگت میں 14.29 فیصد رہی۔ چوبیس گھنٹے میں چارسدہ، گجرات، جہلم میں کورونا کیسز کی شرح صفر رہی۔چوبیس گھنٹے میں کراچی میں کورونا کیسز کی شرح 7.30 فیصد ریکارڈ کی گئی، حیدرآباد میں شرح 2.96 فیصد ریکارڈ کی گئی،لاہور میں کورونا کیسز کی شرح 1.36 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

ذائع کے مطابق ملتان میں شرح 2.42 فیصد، مظفر آباد 9.55، میرپور 3.68 فیصد، کوئٹہ 7.78 فیصد، اسلام آباد 1.49 فیصد ، ایبٹ آباد میں شرح 3.28، مردان 1.60 فیصد، نوشہرہ 1.96، صوابی میں 0.91 فیصد، بہاولپور 0.78،فیصل آباد 3.44 فیصد جبکہ راولپنڈی میں کورونا کیسز کی شرح 3.70 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

چار سدہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments