نئے تعینات ہونیوالے ڈی سی چارسدہ کا عبدالولی خان سپورٹس کمپلیکس کا دورہ ، سابق آئی جی پی سعید خان نے شیلڈ پیش کی

بدھ 15 جون 2022 23:56

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2022ء) چیف آف آرمی سٹاف ہاکی چمپئن شپ کے بونیر گرین اور الیون سٹار سوات کی ٹیموں کے مابین مقابلے کے مہمان خصوصی نئے تعینات ہونیوالے ڈپٹی کمشنر چارسدہ کیپٹن ریٹائرڈ عبدالرحمان تھے جبکہ ان کے ہمراہ چیئرمین صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن سابق آئی جی پی سعید خان اور صوبائی صدر سید ظاہر شاہ بھی موجود تھے ڈی ایس او چارسدہ تحسین اللہ نے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر چارسدہ کیپٹن ریٹائرڈ عبدالرحمان کو ریسیو کیا بعد ازاں وہ کھلاڑیوں سے بھی ملے اور ان کی گرائونڈ میں کھیلنے کی پوزیشن معلوم کی ، اس موقع پر سابق آئی جی پی اور صوبائی چیئرمین ہاکی ایسوسی ایشن سعید خان نے انہیں شیلڈ بھی پیش کیا۔

چار سدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں