چارسدہ،ڈسٹرکٹ ہیومن رائٹس کمیٹی کے وفد کا بیدردی سے قتل ہونیوالی مریم کے گھر کا دورہ ،غمزدہ خاندان سے تعزیت ،تعاون کی یقین دہانی

جمعرات 14 جولائی 2022 21:30

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2022ء) ڈسٹرکٹ ہیومن رائٹس کمیٹی کے وفد نے شابڑہ میں بے دردی سے قتل ہونے والی مریم کے گھر کا دورہ کیا اور غمزدہ خاندان سے تعزیت اور ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیومن رائٹس کمیٹی کے وفد نے چیئرمین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف اینڈ ہیومن رائٹس)محمد علی شاہ اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)ثانیہ صافی کی قیادت میں شابڑہ پڑانگ میں بے دردی سے قتل ہونیوالی مریم کے گھر آکر تعزیت کی۔

وفد میں ڈسٹرکٹ چائلڈ پروٹیکشن آفیسر شعیب خان، سی آی او بشیر خان،ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن عبدالملک، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل جہانگیر خان،ظہور احمد ظریف خیل اور سلیمان خان شامل تھے۔ وفد کو وزٹ سے پہلے کیس کے حوالے سے پڑانگ تھانے میں تفصیلی بریفنگ دی گی۔

(جاری ہے)

وفد نے غمزدہ خاندان کو یقین دلایا کہ مجرم کسی صورت بچ نہیں سکتا ۔انہوں نے کہا کہ بریفنگ کے شواھد کی روشنی میں ھمیں یقین ھے کہ مجرم جلد از جلد سلاخوں کے پیچھے ھوگا۔

اس موقع پر بچی کی والدہ نے بھی پولیس اور انتظامیہ سے مجرم کی فوری گرفتاری اور انصاف کی اپیل کی۔جبکہ اس موقع پر علاقے کے لوگوں نے پولیس اور انتظامیہ پر اعتماد کا اظہار کرتے ھوے مطالبہ کیا کہ بے گناہ شریف شہریوں کو تحقیقات کے نام پر بے جا تنگ نہ کیا جاے اور علاقے کے لوگوں نے پولیس اور انتظامیہ سے ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :

چار سدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں