تھانہ تنگی کے حدود میں پولیس اور سیکورٹی فورسز کا آپریشن ،ردالفسا کے تحت مشترکہ کارروائی ،30مشتبہ افراد گرفتار

بدھ 1 مارچ 2017 20:05

تھانہ تنگی کے حدود میں پولیس اور سیکورٹی فورسز کا آپریشن ،ردالفسا کے تحت مشترکہ کارروائی ،30مشتبہ افراد گرفتار
چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2017ء) تھانہ تنگی کے حدود میں پولیس اور سیکورٹی فورسز نے آپریشن ردالفسا کے تحت مشترکہ کاروائی کرتے ہوئی30مشتبہ افراد کو گرفتار کیا۔گرفتار افراد کے قبضے سیبڑی تعداد میں اسلحہ بر آمد۔ملزمان نامعلوم مقام منتقل۔تفصیلات کے مطابق تھانہ تنگی کی حدود میں پولیس اور سیکورٹی فورسزنے ردالفساد کے تحت کومبنگ آپریشن کیا۔

(جاری ہے)

جس میں لیڈی پولیس سراغ رساں کتوں اور بی ڈی ایس کی ٹیموں نے حصہ لیا۔اس موقع پر درجنوں مشتبہ مکانات کی تلاشی لی گئی جہاں سی30 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔گرفتار افرادکے قبضہ سے 2راکٹ لانچر،2دستی بم،6کلاشنکوف،6بندوق،10پستول اور ہزاروں کارتوس بھی برآمد کرلئے گئے۔مشتبہ افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا جہاں انکے خلاف مختلف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

چار سدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں