تنگی میں پولیس اور سیکورٹی فورسز کی مشترکہ کاروائی، 30مشتبہ افراد گرفتار

بدھ 1 مارچ 2017 20:05

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2017ء) تنگی میں پولیس اور سیکورٹی فورسز کی مشترکہ کاروائی۔30مشتبہ افراد گرفتار۔ گرفتار افراد کے قبضہ سے 2راکٹ لانچر،2دستی بم،6کلاشنکوف،6بندوق،10پستول اور ہزاروں کارتوس برآمد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تنگی میںا یس ایچ او گل شید خان کی قیادت میں پولیس اور سیکورٹی فورسزنے مشترکہ سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کے دوران 30مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 2راکٹ لانچر،2دستی بم،6کلاشنکوف،6بندوق،10پستول اور ہزاروں کارتوس برآمد کرلی ۔ تمام مشتبہ افراد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ۔ اپریشن میں لیڈی پولیس ، سراغ رساں کتوں اور بی ڈی ایس کے ٹیموں نے بھی حصہ لیا۔

متعلقہ عنوان :

چار سدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں