چیف آف آرمی سٹاف ہاکی چمپئن شپ ڈویژنل مقابلے ، بونیر گرین سے الیون سٹار سوات کو ہرا دیا

بدھ 15 جون 2022 23:56

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2022ء) چیف آف آرمی سٹاف ہاکی چمپئن شپ کے ڈویژنل مقابلوں میں الیون سٹار سوات اور بونیر گرین کی ٹیموں کے مابین چارسدہ کے عبدالولی خان سپورٹس کمپلیکس میں واقع آسٹرو ٹرف پر مقابلہ ہوا ، جسے دیکھنے کیلئے مقامی شائقین کے علاوہ سوات اور بونیر سے تعلق رکھنے والے افراد بھی کثیر تعداد میں موجود تھی.

(جاری ہے)

دونوںٹیموں نے بہتری کھیل کا مظاہرہ کیا تاہم الیون سٹار کی ٹیم نے گول کرنے کے متعدد مواقع ضائع کئے جبکہ بونیر کے کھلاڑیوں نے بہترین ٹیم ورک کمبی نیشن رکھی ، تاہم مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں نے تین تین گول کئے اور میچ برابر رہا بعد ازاں شوٹ آوٹ پر مقابلہ کیا گیا جس میں دونوں ٹیموں کی طرف سے ایک ایک گول کیا گیا اور یوں یہ مقابلہ بھی برابر رہا بعد ازاںگولڈ ن شوٹ آوٹ پر بونیر کی ٹیم نے ایک گول کی برتری حاصل کی اور یوں چیف آف آرمی سٹاف ہاکی چیمپئن شپ کے ڈویژنل مقابلے میں بونیر گرین کی ٹیم نے الیون سٹار سوات کی ٹیم کو چار کے مقابلے میں پانچ گول کرکے ہرا دیا۔

چار سدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں