محکمہ زراعت (توسیع) چیچہ وطنی کے زیر اہتما سیمینار کا انعقاد

ربیع فصلات گندم اور تیلداراجناس و سورج مکھی کی پیداوار میں اضافی بارے آگاہی دی گئی

ہفتہ 15 دسمبر 2018 20:44

چیچہ وطنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) محکمہ زراعت (توسیع) چیچہ وطنی کے زیر اہتمام ربیع فصلات گندم اور تیلداراجناس و سورج مکھی کی پیداوار میں اضافے کیلئے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر زرعی ماہرین نے کسانوں کو گندم کی جڑی بوٹیوں اور سورج مکھی کی پیداواری ٹیکنالوجی گلابی سنڈی کے تدراک پر تفصیل سے بتایا۔

ڈویژن ڈائریکٹر چوہدری محمد فاروق جاویدنے کسانوں کو محکمہ زراعت کی کارکردگی اور مختلف پراجیکٹس کے بارے میں بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

اور ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع امتیاز احمد نے فصل گندم کی جڑی بوٹیاں اور سورج مکھی کی پیداواری ٹیکنالوجی کے بارے میں رہنمائی کی۔سیمینار کے مہمان خصوصی سابق ضلع نائب ناظم ملک محمد فیصل لنگڑیال نے محکمہ کی کارکردگی کو سراہااور عزم و استقلال سے کسانوں کی خدمت کرنے پر زور دیا ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع محمد اظہر فاروق بھٹہ،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع پاکپتن عقیل احمد پتافی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع پاکپتن حاجی محمد اسلم اور زراعت آفیسر حیدر علی نے بھی کسانوں کی رہنمائی کی۔سیمینار میں کسانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں