کسانوں کو معیار ی کھاد، بیج کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا،کمشنر ساہیوال ڈویژن

بدھ 30 جنوری 2019 17:48

چیچہ وطنی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جنوری2019ء) کمشنر ساہیوال ڈویژن عار ف انور بلوچ نے کہا ہے کہ کسانوں کو معیار ی کھادا ور بیج کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا، تا کہ انہیں اپنی فصلوں کو پورا معاوضہ ملے اور انہیں مالی استحصال سے بچایا جا سکے ۔مختلف فصلوں کے ہائبرڈ بیجوں کی ہوش ربا قیمتیں کسی طور پر قابل قبول نہیں، جنہیں مناسب سطح پر لانے کے لئے انتظامی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

انہو ںنے یہ بات اپنے دفتر میں ایگری کلچر ٹاسک فورس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، جس میں ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو اور ڈپٹی کمشنر پاکپتن احمد کمال مان کے علاوہ متعلقہ محکموں کے ڈویژنل سربراہان نے بھی شرکت کی ۔انہو ںنے محکمہ زراعت کے افسران پر زور دیا کہ وہ کھاد کی اوور چارجنگ کرنے والے ڈیلروں کے خلاف مقدمات درج کرائیں، کیونکہ صرف جرمانے کرنے سے منافع خوری کو نہیں روکا جا سکتا ۔

(جاری ہے)

انہو ںنے عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کی عدم پیروی پر ناراضگی کا اظہار کیا اور سختی سے ہدایت کی کہ تمام مقدمات پر متعلقہ افسر عدالت حاضر ہو تا کہ ملزمان کو سزا مل سکے ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ یکم جولائی 2018سے کھادوں کی قیمتوں کوسختی سے مانیٹر کیا گیا ، ساہیوال ڈویژن میں 631انسپکشن کی گئیں ، جن میں 258ضلع ساہیوال ،197ضلع اوکاڑہ اور 176ضلع پاکپتن میں ہوئیں ، جس پر 412افراد کو 29لاکھ52ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ، جبکہ 25کے خلاف مقدمات بھی درج کرائے گئے ۔

کمشنر عارف انو ربلوچ نے سیڈ ایکٹ کے تحت قیمتوں کی مانیٹرنگ کا میکنزم نہ ہونے پر حیرت کا اظہار کیا اور مختلف فصلوں کے بیج ،سپلائی کرنے والی تمام کمپنیوں کا اجلاس اگلے ہفتے طلب کرنے کی ہدایت کی تا کہ بیجوں کی کوالٹی کے ساتھ ساتھ قیمتوں کو بھی مانیٹر کیا جا سکے ۔انہو ںنے متعلقہ افسران کی طرف سے نا مکمل جوابات دینے پر ناراضگی کا اظہار کیا او رکہا کہ تمام افسران مکمل تیاری کر کے آیا کریں تا کہ ایسے اجلاس نتیجہ خیز ہو سکیں۔

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں