چیچہ وطنی،فصل بیمہ سکیم پروگرام کے تحت کپاس کے کا شتکاروں کے پیداواری نقصان کاازالہ کرنے کیلئے چیکوں کی تقسیم کا آغاز

وزیر زراعت پنجاب ملک نعمان احمد لنگڑیال نے کپاس کے کاشتکاروں میں چیک تقسیم کئے

ہفتہ 16 مارچ 2019 22:11

چیچہ وطنی،فصل بیمہ سکیم پروگرام کے تحت کپاس کے کا شتکاروں کے پیداواری نقصان کاازالہ کرنے کیلئے چیکوں کی تقسیم کا آغاز
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مارچ2019ء) فصل بیمہ سکیم پروگرام کے تحت چیچہ وطنی ضلع ساہیوال میں کپاس کے کا شتکاروں کے پیداواری نقصان کاازالہ کرنے کیلئے چیکوں کی تقسیم کا آغاز وزیر زراعت پنجاب ملک نعمان احمد لنگڑیال نے کپاس کے کاشتکاروں میں چیک تقسیم کئے۔ صوبہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار کاشتکاروں کے نقصان کا ازالہ فصلات کے بیمہ پروگرام کے تحت کیا جارہا ہے وزیر زراعت پنجاب ملک نعمان احمد لنگڑیال، صوبہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار کاشتکاروں کے نقصان کا ازالہ فصلات کے بیمہ پروگرام کے تحت کیا جارہا ہے اور یہ آپ کی منتخب حکومت کے وعدہ کی ایک تکمیل ہے یہ بات آج صوبائی وزیر زراعت پنجاب ملک نعمان احمد لنگڑیال نے رائے علی نواز سٹیڈیم چیچہ وطنی میں کپاس کے 1 ہزار696 کا شتکاروں میں ان کے پیداواری نقصان کا ازالہ کرنے کیلئے فصل بیمہ سکیم کے تحت چیکوں کی تقسیم کے دوران کہی تقریب میں رائے مرتضی اقبال ممبر قومی اسمبلی، رائے حسن نواز اور محکمہ زراعت پنجاب کے اعلی افسران سمیت کاشتکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر زراعت پنجاب ملک نعمان احمد لنگڑیال نے کہا کہ زراعت ایک اوپن انڈسٹری ہے اور قدرتی آفات کی وجہ سے کسانوں کو بہت نقصان اٹھانہ پڑتا ہے ۔

(جاری ہے)

کاشتکاروں کو قدرتی آفات کے باعث نقصان سے تحفظ کے لئے حکومت پنجاب نے حریف 2018 میں چار اضلاع ساہیوال ، شیخوپورہ، لودھراں اور رحیم یار خان میں کپاس اور دھان کی فصلات کے بیمہ کے لئے فصل بیمہ (تکافل) سکیم کا آغاز کیا اس سکیم کے تحت 5 ایکٹر تک اراضی کے کاشتکاروں کے لئے بیمہ پریمیم پر 100 فیصد سبسڈی جبکہ5 سی25 ایکٹر تک اراضی کے کاشتکاروں کے لئے 50 فیصد سبسڈی دی جارہی ہے۔

اب ربیع2018-19 کا دائرہ کار کاشتکاروں کی فلاح کیلئے مزید پانچ اضلاع راجن پور، مظفر گڑھ، ملتان، فیصل آباد اور ناروال تک بڑھا دیا گیا ہے اور گندم کی فصل کو بھی بیمہ (تکافل) سکیم میں شامل کیا گیا ہے اب تک کپاس دھان اور گندم کے قریبا30 ہزار کاشتکاروں کی فصلات کا بیمہ کیا جاچکا ہے اس پروگرام کی افادیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس سکیم کا دائرہ مزید 9 اضلاع(اوکاڑہ، بہاولپور، بہاولنگر، خانیوال، ڈی جی خان،لیہ، منڈی بہائو الدین، قصور اور بھکر) تک بھی پھیلایا جارہا ہے جس کے بعد پنجاب کے مجموعی طور پر 18 اضلاع یہ پروگرام جاری ہوگا۔

وزیر زراعت پنجاب نے محکمہ زراعت کو مزید کاشتکار اس سکیم کے تحت رجسٹرڈ کرنے اور اس عمل کو دوبارہ شروع کرنے کی ہدایت بھی کی۔ اس موقع پر سابق ایم این اے رائے حسن نواز خاں نے بھی کسانوں سے خطاب کیا جبکہ ڈی سی ساہیوال محمد زمان وٹو، ملک فیصل لنگڑیال سابق نائب ناظم اور محکمہ زراعت کے دیگر افسران کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں