پنجاب کی ثقافت مادری زبان کی ترویج سے جڑی ہے، ڈپٹی کمشنرساہیوال محمد زمان وٹو

جمعرات 18 اپریل 2019 14:40

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء) ڈپٹی کمشنرساہیوال محمد زمان وٹو نے کہا ہے کہ پنجاب کی ثقافت کا فروغ مادری زبان کی ترویج سے جڑ اہے اور ہمیں چاہیے کہ پنجابی زبان و ادب کی ترویج اور فروغ کے لئے خدمات سر انجام دینے والے ادیبوں اور شعراکی حوصلہ افزائی کریں ،پنجابی زبان دنیا کی سب سے زیادہ بولی جانے والی چند بڑی زبانوں میں شامل ہے لیکن اس کا ادبی ورثہ عام آدمی تک صحیح معنوں میں نہیں پہنچ رہاجس کے لئے کوششیں کی جانی چاہئیں -انہوں نے یہ بات ساہیوال آرٹس کونسل کے مجید امجد ہال میں مہکاں ادبی بورڈ کے زیر اہتمام سال 2018میں پنجابی نظم ،غزل ،افسانہ اور اسلامی ادب پر چھپنے والی کتابوں کو ایوارڈ دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی -اس موقع پر مہکا ں بوڈر کے سر پرست پیر احسان الحق ادریس ،ساہیوال آرٹس کونسل کے ڈائریکٹر سید ریاض ہمدانی ،ڈاکٹر مشتاق عادل،معروف براڈ کاسٹر دلاور ڈھکو اور رانا محمد اسحاق بھی موجود تھے -تقریب میں پروفیسر محمد اکرم ناصر کو پنجابی زبان کے لئے گراں قدر خدمات پر لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ بھی دیا گیا جبکہ صغیر تبسم ،عاشق علی فیصل ،قیصر ہاشمی ،اصغر بلوچ،تصدق بھٹی ،ابرار پارس ،قمر حجازی ،پروفیسر ایوب ،نعیم یاد،حیدر علی ساحر اور غلام محمد کو شیلڈز دی گئیں -

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں