چیچہ وطنی، ٹائیگر ڈے کے موقع پر کل (9،اگست اتوار) ضلع بھر میں 75ہزار پودے لگائے جا رہے ہیں

ہفتہ 8 اگست 2020 16:26

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2020ء) ٹائیگر ڈے کے موقع پر کل (9،اگست اتوار) ضلع بھر میں 75ہزار پودے لگائے جا رہے ہیں جس کے لئے محکمہ جنگلات نے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔

(جاری ہے)

دن کی بڑی تقریب چیچہ وطنی فاریسٹ میں منعقد ہو گی جس میں 20ایکٹر پر ساڑھی14ہزار پودے لگائے جائیں گے۔ اس موقع پر کمشنر محمد احسن وحید،ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید،منتخب سیاسی نمائندے،وزیر اعظم ٹائیگر فورس کے اراکین، سرکاری ملازمین اور عام شہری بھی پودے لگائیں گے ۔

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں