کرسمس بازاروں میں بیف،مٹن ، چکن انڈے بارعایت دستیاب ہیں۔ڈائریکٹر لائیوسٹاک ساہیوال

پیر 24 دسمبر 2018 15:32

کرسمس بازاروں میں بیف،مٹن ، چکن انڈے بارعایت دستیاب ہیں۔ڈائریکٹر لائیوسٹاک ساہیوال
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 دسمبر2018ء) ڈائریکٹر لائیوسٹاک ساہیوال ڈاکٹر غلام مصطفی نے کہا ہے کہ محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے ساہیوال ڈویژن کی تمام تحصیلوں میں قائم کردہ سستے کرسمس بازاروں میں بیف،مٹن ،مرغی کا گوشت اور انڈے عام بازار سے بارعایت دستیاب ہیں۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے کرسمس بازار میٹ مارکیٹ طارق بن زیادکالونی کا دورہ کرتے ہوئے -اس موقع پر ڈاکٹر ثمرین کوثر ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک اور ڈاکٹر شفاقت علی ڈپٹی ڈائریکٹر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

انہو ںنے کہا کہ ان سستے کرسمس بازاروں کا مقصد خوشی کے موقع پر مسیحی برادری کو سستا اور معیاری گوشت فراہم کر کے ان کی خوشیوں کو دوبالا کرنا ہے۔انہوں نے اس موقع پر گوشت اور انڈوں کے معیار کو بھی چیک کیا اور کہا کہ حفظان صحت کے اصولوں کو خصوصی طورپر مد نظر رکھتے ہوئے صفائی ستھرائی کے انتظامات کو ہمہ وقت برقرار رکھا جائے۔

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں