کامسیٹس یونیورسٹی غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی، ڈاکٹر راحیل قمر

منگل 18 ستمبر 2018 18:33

چیچہ وطنی۔18 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) ریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر راحیل قمر نے کہا ہے کہ کامسیٹس یونیورسٹی مستقبل میں بھی غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی ،انہو ںنے یہ با ت چھٹے پاک چائنہ بزنس فورم اور بین الاقوامی انڈسٹریل ایکسپو 2018ء کے انعقاد کے موقع پر کہی جو کامسٹیس یونیورسٹی اور دیگر اداروں کے باہمی اشتراک سے منعقد کیا گیا ،افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور تھے ، ایکسپو میں تین سو سے زائد قومی و بین الاقوامی اداروں اور کمپنیوں نے اپنے سٹالز لگائے ،گورنر پنجاب نے یونیورسٹی انتظامیہ کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے پاکستان میں بین الاقوامی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو گی ،شعبہ ماس کمیونیکیشن کے ہیڈ راجہ سہیل ریاض نے شرکاء کو بتایا کہ کامسیٹس یونیورسٹی اور پیرا گون اکیڈمی کے درمیان تعاون کے سلسلے میں معاہد ہ کیا جا رہا ہے ،اس معاہدے کے تحت یونیورسٹی کے شعبہ ماس کام کے بی ایس آنرز کے طلبا ء و طالبات کو اسپیشلائزیشن کیلئے متعلقہ پانچ شعبوں میں انڈسٹری سے مربوط کیا جائے گا،فلم پروڈکشن پارٹنر کے طور پر بھی پیراگان اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس سے معاہدہ پر ہدایت کار و فلم ساز سید نور نے دستخط کئے ،سید نور نے کہا کہ میں نے 1970میں فلم انڈسٹری میں کام شروع کیا اور 1993میں ڈائریکشن شروع کی اور ابتک 55فلموں پر کام کر چکا ہوں،میری دیرینہ خواہش ہے کہ ہم اپنے طلبا کو فلم ایک مضمون کے طور پر پڑھائیں اور مجھے پوری امید ہے کہ کامسیٹس یونیورسٹی میرے اس خواب کو عملی جامہ پہنائے گی اور میں اس سلسلے میں ہرطرح کے تعاون کیلئے تیار ہوں،تقریب میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر کامسیٹس ڈاکٹر ایس ایم جنید زیدی نے بھی خطاب کیا۔

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں