ضلعی انتظامیہ نے میڈیکل کالجز میں داخلوں کے لئے انٹری ٹیسٹ کے انتظامات مکمل کر لئے

ہفتہ 22 ستمبر 2018 16:04

چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) ضلعی انتظامیہ نے میڈیکل کالجز میں داخلوں کے لئے ہونے والے انٹری ٹیسٹ کے تما م انتظامات مکمل کر لئے ہیں ،جو آج 23ستمبر کو گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ ڈگری کالج میں منعقد ہو گا ،امتحان میں 3744امیدوار شرکت کریں گے جن میں 2389طالبات اور 1355طلبا شامل ہیں ،انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے ایک خصوصی اجلاس امتحانی سنٹر پر منعقد ہوا جس کی صدارت ڈی سی محمد زمان وٹو نے کی ،انہو ںنے انتظامات کا جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ امیدوار کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے لئے جامع انتظامات کئے جائیں جن میں پارکنگ کا انتظام ،امیدواروں کے والدین یا ڈرائیور کے لئے بیٹھنے کا مناسب انتظام ،دوسرے شہروں کے امیدواروں کے لئے رہنمائی کے بینرز ،ہر امتحانی کمرے میں روشنی کا مناسب انتظام اور وال کلاک کی تنصیب اور امیدواروں سے موبائل اور تدریسی سامان رکھنے کے لئے خصوصی ڈیسک ،ابتدائی طبی امداد کے لئے ہیلتھ کیمپ اور پینے کے پانی کی فراہمی شامل ہیں -انہو ںنے کہا کہ دوسرے شہروں سے آنے والے طلبا وطالبات اور ان کے والدین ہمارے مہمان ہیں جنہیں ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی -انہو ںنے امتحانی میٹریل کی امتحانی سنٹر پر آ نے اور واپس لے جانے کے فول پروف انتظامات کرنے کی بھی ہدایت کی -بعد میں ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو نے کالج کا تفصیلی دورہ کیا اور کمروں کی صفائی سمیت دیگر امور کے بارے میں ضروری ہدایات دیں-

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں