تعلیمی بورڈ ساہیوال کے زیراہتمام ڈویژنل کبڈی ٹورنامنٹ کا انعقاد

ہفتہ 17 نومبر 2018 14:34

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2018ء) ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ ساہیوال کے زیراہتمام کبڈی کے ڈویژنل ٹورنامنٹ میں ساہیوال, پاکپتن اور اوکاڑہ اضلاع کی ٹیموں نے حصہ لیا، فائنل میچ گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول 45/بارہ ایل اور گورنمنٹ ہائی سکول 29/ایس پی کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جو 45/بارہ ایل کی ٹیم نے جیت لیا،مہمان خصوصی جمشید کمبوہ صدر ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن ضلع پاکپتن نے کھلاڑیوں کو نقد انعامات سے نوازا اور جیتنے والی ٹیم کے کھلاڑیوں, انچارج ٹورنامنٹ عابد شجاع ملہی, ایم کوچ ارشد ندیم , ٹیم مینجر محمد اسلم , پرنسپل شیخ محمد حنیف اور اساتذہ کو مبارک باددی اور کہا کہ مضبوط قومیں ہی ملک کی تقدیر بدلنے کی صلاحیت رکھتی ہیں جو کھیلوں کی بدولت پیدا کی جا سکتی ہیں،سید صمصام حسین بخاری ایم پی اے ،ڈائریکٹر آٴْف سپورٹس تعلیمی بورڈ ساہیوال فیاض احمد سلیمی نے اس فقید ا لمثال کامیابی پر سی ای او، ڈی ای اوایجو کیشن ضلع ساہیوال اور سکول ھذا کے کھلاڑیوں ,اساتذہ اور پرنسپل کومبارکباد دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں